چین کی پاکستان کے لیے مکمل حمایت، اہم معاہدوں پر دستخط
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
بیجنگ: چین نے پاکستان کے استحکام اور ترقی کے لیے اپنی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے، دونوں ممالک نے افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کے خلاف مؤثر کارروائی، فلسطینیوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل پر زور دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق پاکستان اور چین کے درمیان حالیہ معاہدوں میں سیمنٹ کی پیداوار میں 5000 ٹن یومیہ اضافے، قابل تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون، اور کوئلے کی گیسی فکیشن شامل ہیں۔
یہ معاہدے بیجنگ میں ایک تقریب کے دوران پر دستخط کیے گئے، جس میں صدر آصف زرداری، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، شرجیل میمن، اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی شریک ہوئے۔
اس سے پہلے صدر مملکت آصف زرداری کی چین کے وزیر اعظم لی کیانگ سے ملاقات میں دو طرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے پاک چین اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر بھی گفتگو کی۔
چینی صدر شی جن پنگ نے اس موقع پر کہا کہ چین اور پاکستان فولادی دوست اور ہر موسم کے اسٹریٹجک شراکت دار ہیں۔
صدر زرداری نے کہا کہ “پہلے ہم چین کے اتحادی ہیں، پھر کسی اور کے، چین اور پاکستان کی سرحدیں ایک ہیں جبکہ باقیوں کی ہزاروں کلومیٹر دور ہیں۔”
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
جمعیت علمائے پاکستان کے زیراہتمام مظلومین غزہ و فلسطین کی حمایت میں احتجاج
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے جے یو پی کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ تاریخ کا مورخ کربلائے عصر میں حضرت حسین کے غلاموں کی شہادتیں دیکھ رہا ہے اور وقت کے کوفیوں کے چہرے بھی عاشکار ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان کے زیراہتمام جامعہ خیرالمعاد قلعہ کہنہ قاسم باغ کے سامنے غزہ اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں اور عالمی خون خوار بھیڑیے اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس کی قیادت جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے کی، احتجاجی مظاہرہ سے صاحبزادہ قاری ناصر میاں خان نقشبندی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ متحد ہوکر فلسطین کے مسلمانوں کے حق میں آواز اٹھانے اور عملی جدوجہد کا فی الفور آغاز کیا جائے کیونکہ اس وقت اقوام متحدہ اور آئی او سی غیر موثر ہوچکی ہیں۔
جمعیت علمائے پاکستان کے ضلعی صدر سجاد علی حامدی نے کہا کہ عالمی قوتیں فلسطین کے بے گوروکفن لاشوں پر بے ضمیر اور بے ہس ہوچکی ہیں، تاریخ کا مورخ کربلائے عصر میں حضرت حسین کے غلاموں کی شہادتیں دیکھ رہا ہے اور وقت کے کوفیوں کے چہرے بھی آشکار ہو رہے ہیں۔ جمعیت علمائے پاکستان ملتان کے صدر حافظ محمد ظفر قریشی نے کہا کہ جمعیت علمائے پاکستان پورے پاکستان میں بیداری غیرت مسلم کانفرنسز کا انعقاد کررہی ہے، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما شبیر احمد نورانی نے کہا کہ آج کے اس پرفتن دور میں ہمیں غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں کا ساتھ دینا چاہئے۔