حکومت پاکستان کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یوم سوگ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
حکومت پاکستان نے اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر یوم سوگ کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 8 فروری کو ملک بھر میں قومی پرچم سرنگوں رہے گا۔
اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان 5 فروری کو 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں انتقال کرگئے تھے۔
اسماعیلی امامت کے دیوان کے مطابق پرنس کریم آغا خان اسماعیلی مسلم کمیونٹی کے 49ویں امام یعنی روحانی لیڈر تھے۔
پرنس کریم آغا خان نے اپنی وصیت میں پرنس رحیم آغا خان کو اسماعیلی کمیونٹی کا مذہبی پیشوا نامزد کیا تھا۔
پرنس کریم آغا خان 1936 میں سوئٹزرلینڈ میں پیدا ہوئے اور بچپن کے ابتدائی ایام نیروبی میں گزارے۔ انہوں نے 1957 میں 20 برس کی عمر میں امامت سنبھالی تھی۔ پرنس کریم آغا خان پرنس علی خان کے بڑے بیٹے تھے، پرنس کریم کے دادا سر سلطان محمد شاہ آغا خان سوم تھے۔
انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے Le Rosey اسکول اور پھر 1959 میں ہارورڈ یونیورسٹی سے اسلامی تاریخ میں بیچلر آف آرٹس کی ڈگری لی تھی۔ آغا خان سوم نے تیرہ سو برس کی تاریخی روایات کے برعکس بیٹے کی جگہ پوتے کو جانشین بنایا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسماعیلی کمیونٹی کمیونٹی کے
پڑھیں:
معیشت بحالی کی جانب گامزن، آرمی چیف کا بھی اہم کردار ہے:عطاء تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم نے معیشت بحال کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، پاک فوج اورایس آئی ایف کا معاشی بہتری میں اہم کردار ہے۔ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء تارڑ نے کہا کہ اپنی لیڈر شپ اورمسلم لیگ ن کی جانب سے پوری کرسچن کمیونٹی کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میں سب کو فخر سے بتاتا ہوں کہ میں 70 ہزار کرسچن ووٹرز کا نمائندہ ہوں، کرسچن کمیونٹی نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا، احسان کرنے والے محسن کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے، قومی اسمبلی میں بھی کرسچن کمیونٹی کا نمائندہ بن کر بات کرتا ہوں، مستقبل میں بھی کرسچن کمیونٹی کے حق کی بات ہمیشہ کرتا رہوں گا، آپ کے حق کی آواز اٹھاتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی نے قیام پاکستان میں اہم کردارادا کیا، دنیا کے بہترین فائٹر پائلٹ کرسچن کمیونٹی نے پیدا کیے، دعا ہے یہ گلدستہ ہمیشہ پھلتا پھولتا رہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت بحال کی، معاشی حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں، دنیا کے مالیاتی ادارے تعریف کررہے ہیں کہ پاکستانی معیشت بہتر ہوئی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز بھی پنجاب میں بہترین کام کررہی ہیں، وہ پنجاب میں نئے منصوبے لائیں اور ریکارڈ توڑے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی معاشی بہتری میں اہم کردار ادا کیا، پاک فوج اورایس آئی ایف کا معاشی بہتری میں اہم کردار ہے۔