پاکستان میں غیرقانونی طورپرآنیوالے بھارتی نوجوان کے موبائل فون سے 300 میسیجز برآمد
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پاکستان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونےو الے بھارتی نوجوان بادل بابو کے موبائل فون سے 300 سے زائد ٹیکسٹ اور ویڈیو میسیجز برآمد کر لیے گئے ہیں۔ ان میسیجز کا تبادلہ اس نے پاکستانی لڑکی ثنا رانی کے ساتھ کیا تھا، بادل بابو کو آج (7 فروری) کو دوبارہ جوڈیشل مجسٹریٹ منڈی بہاؤالدین عثمان سرور کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
بادل بابو کے وکیل فیاض رامے نے بتایا کہ انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ بادل بابو کو دوبارہ اس کے والدین سے ویڈیو کال پر بات کرنے کی اجازت دی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ انہوں نے ایک ایپلیکیشن دائر کی تھی جس میں بادل بابو کا لیگل انٹرویو کرنے کی اجازت مانگی گئی تھی۔ وکیل نے اس بات پر زور دیا کہ بادل بابو کو زبردستی اسلام قبول کرنے پر مجبور نہیں کیا گیا اور نہ ہی وہ کوئی ایجنٹ ہے۔
فیاض رامے نے بتایا کہ انہوں نے ثنا رانی کے خلاف بھی ایک ایپلیکیشن دائر کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ثنا رانی نے بادل بابو کو ٹریپ کر کے پاکستان بلایا تھا۔ وکیل کے مطابق، ثنا رانی کو بادل بابو کے ساتھ ہونے والے واقعات میں شامل کیا جانا چاہیے اور اس کی تحقیقات کی جانی چاہیے۔
عثمان نامی ایک لڑکے، جس کے پاس اسلام آباد میں بادل بابو رہتا تھا، سے بھی تحقیقات کی گئی ہیں۔ عثمان کے موبائل فون سے بادل بابو اور ثنا رانی کے درمیان ہونے والے 300 سے زائد ٹیکسٹ اور ویڈیو میسیجز برآمد ہوئے ہیں۔ یہ میسیجز ثنا رانی اور بادل بابو کے درمیان رابطے کو ظاہر کرتے ہیں اور یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ بادل بابو ثنا رانی کے بلانے پر ہی پاکستان آیا تھا۔
فیاض رامے نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی اس معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور وہ ان کے ساتھ مکمل تعاون کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد یہ ہے کہ بادل بابو کو انسانی بنیادوں پر ایک شفاف ٹرائل ملے۔ اگر یہ ثابت ہو جاتا ہے کہ وہ محبت میں غیر قانونی طور پر پاکستان آیا تھا، تو ان کی کوشش ہوگی کہ اسے کم سے کم سزا ملے اور وہ واپس اپنے ملک جا سکے۔
یاد رہے کہ بادل بابو، جو بھارتی ریاست علی گڑھ کا رہائشی ہے، غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے پاکستان میں داخل ہوا تھا۔ اسے یکم جنوری 2025 کو منڈی بہاؤالدین سے گرفتار کیا گیا تھا۔ اسے دفعہ 13 اور 14 کے تحت غیر قانونی داخلے اور مناسب سفری دستاویزات کی کمی کے الزامات کا سامنا ہے۔ بادل بابو اس وقت ضمانت کا انتظار کر رہا ہے۔
عدالت میں پیشی کے بعد، بادل بابو کے کیس کی سماعت ہوگی اوراس کے وکیل کی درخواستوں پر بھی غور کیا جائے گا۔ تحقیقاتی ادارے ابھی تک اس معاملے کی تفصیلی جانچ کر رہے ہیں اور مزید معلومات کے حصول کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہ بادل بابو بادل بابو کے بادل بابو کو ثنا رانی کے انہوں نے
پڑھیں:
منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد
راولپنڈی:ملک میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد کرلی گئی۔
اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کرتے ہوئے 7 مختلف آپریشنز میں 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا اور مجموعی طور پر 191.164 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، جن کی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
ترجمان کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مسقط جانے والے مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1.648 کلوگرام چرس برآمد ہوئی۔ اسی طرح کراچی ایئرپورٹ سے کولمبو جانے والے مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 516 گرام ہیروئن قبضے میں لی گئی۔
علاوہ ازیں دالبندین چاغی کے قریب ایک ٹرک میں چھپائی گئی 120 کلوگرام افیون برآمد ہوئی، جس میں 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ بلوچستان، پشین روڈ کے قریب گاڑی میں چھپائی گئی 64 کلوگرام افیون پکڑی گئی، 1 ملزم گرفتار ہوا۔
اُدھر سخی سرور روڈ، ڈی جی خان کے قریب ایک ملزم سے 3 کلو چرس برآمد کی گئی جب کہ لاہور میں کارگو آفس کے ذریعے کراچی بھیجے جانے والے پارسل میں موجود 4 عدد جوتوں میں چھپائی گئی 1 کلو چرس برآمد ہوئی۔
علاوہ ازیں شیر شاہ ٹول پلازہ، ملتان کے قریب ایک ملزم سے 1 کلو آئس برآمد کی گئی۔
اے این ایف نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔