سوشل میڈیا کمپنی میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول میسیجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کے مطابق دو درجن ممالک میں تقریباً 90 صارفین کو مبینہ طور پر اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے ہیکرز نے نشانہ بنایا۔ان صارفین میں صحافی اور سول سوسائٹی کے ارکان بھی شامل ہیں جنہیں ہیکنگ کیلیے سافٹ ویئر تیار کرنے والی اسرائیلی کمپنی ’پیراگون سلوشنر‘ کی زیرِ ملکیت ہیکنگ ٹول سے نشانہ بنایا گیا۔واٹس ایپ نے تصدیق کی کہ متاثرہ صارفین کی ڈیوائسز میں مداخلت کی گئی۔ حکام نے خبر رساں ایجنسی روئٹرز کو بتایا کہ تقریباً 90 صارفین کو ہیک کرنے کی کوشش کا پتا چلا۔پیراگون کا اسپائی ویئر ’زیرو کلک ہیک‘ کا استعمال کرتا ہے، یعنی صارفین کو ہیک کرنے کیلیے کسی نقصان دہ لنک پر کلک کرنے کی ضرورت نہیں پڑتی۔ماہرین کہتے ہیں زیرو کلک ہیک ہیکرز کو بغیر کسی رکاوٹ کے ہدف کی ڈیوائس تک رسائی حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ ہیکنگ کی یہ شکل اسپائی ویئر کے بڑھتے ہوئے خطرات کو نمایاں کرتی ہے کہ کس طرح صارفین کو بغیر کسی کارروائی کے نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔ واٹس ایپ حکام نے یہ بتانے سے انکار کیا کہ خاص طور پر کس کو نشانہ بنایا گیا لیکن کہا کہ نشانہ بننے والے دو درجن سے زیادہ ممالک میں مقیم ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: نشانہ بنایا صارفین کو واٹس ایپ کرنے کی
پڑھیں:
اے آئی استعمال کرنے والوں کو پی ٹی اے نے نئی ہدایات جاری کردیں
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کے محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال کے حوالے سے ہدایت نامہ جاری کیا ہے۔
ہدایت نامے میں صارفین کو خاص طور پر اپنی ذاتی معلومات کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے اور عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حساس دستاویزات یا ذاتی ڈیٹا کسی بھی AI پلیٹ فارم پر اپ لوڈ نہ کریں۔
پی ٹی اے نے کہا ہے کہ صارفین کو AI سے حاصل ہونے والے جوابات کی لازمی تصدیق کرنی چاہیے اور وہ مصنوعی ذہانت سے تخلیق شدہ جعلی مواد سے خبردار رہیں۔ اس اقدام کا مقصد محفوظ اور مضبوط سائبر اسپیس کی تشکیل ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا میں محتاط رہنے کے ذریعے ہی صارفین اپنی حفاظت کر سکتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اے آئی اے آئی ڈیٹا پی ٹی اے