اپوزیشن الائنس کی قیادت کون کرے گا؟ پی ٹی آئی رہنما نے ممکنہ نام بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے نئے الائنس میں تحفظ آئین پاکستان والی جماعتیں شامل ہیں، شاہد خاقان عباسی کو تحریک کی قیادت دینے پر بات چیت ہورہی ہے۔
رہنما پی ٹی آئی رؤف حسن نے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نئے الائنس میں وہ تمام جماعتیں ہیں جو تحفظ آئین پاکستان میں بھی شامل تھیں۔
انہوں نے کہا کہ نئے الائنس میں نئی جماعتیں بھی شامل ہوئی ہیں، ہمارا سب کے ساتھ رابطہ ہے ، ہماری کوشش ہے کہ نئی سیاسی جماعتیں بھی گرینڈ اپوزیشن الائنس میں شامل کریں۔
رؤف حسن نے کہا کہ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان بھی اس تحریک کا حصہ ہوں گے جبکہ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے تحریک کو لیڈ کرنے کے معاملے پر بات چیت ہو رہی ہے، اس حوالےسے ایک دو دن میں فیصلہ ہو جائے گا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آٹھ فروری کو لاہور کے جلسے کی ابھی ہمیں اجازت نہیں ملی ہے، نہ ہی ہم یہ امید کرتے ہیں کہ لاہور میں جلسے کی ہمیں اجازت ملے گی۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایک سال ہوگیا ہمارے مینڈیٹ کو چھینے ہوئے ، پر امن طریقے سے اپنا مینڈیٹ واپس لینے کی کوشش کی ، لیکن ریاست کی فسطائیت سے ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: الائنس میں
پڑھیں:
علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی پر شیر افضل مروت کی تنقید ناجائز ہے، عمر ایوب
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ علیمہ خانم اور بشریٰ بی بی کا پارٹی کے سیاسی امور سے کوئی تعلق نہیں ہے، دونوں گھریلو خواتین پر شیرافضل مروت کی تنقید ناجائز ہے ۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کسی ڈیل یا ڈھیل پر تیار نہیں ہیں، پاکستان ہارڈ اسٹیٹ نہیں ہو سکتا کیونکہ یہاں جنگل کا قانون ہے۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا کہ جیل حکام کہتے ہیں کہ وہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے تین رکنی بینچ کا حکم نہیں مانتے۔