پی ٹی آئی کا لاہور جلسے کی اجازت نہ ملنے پر پلان بی سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
عثمان خادم : پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہ مل سکی ، پی ٹی آئی نے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کردیا
پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت نہ مل سکی، چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے اگلے لائحہ عمل سے کارکنوں کو آگاہ کر دیا،عالیہ حمزہ نے ہدایت کی یے کہ شمالی پنجاب کے 10 اضلاع صوابی جلسے میں شرکت کریں گے،پنجاب کے باقی تمام ریجن، وسطی، مغربی اور جنوبی اپنے اپنے اضلاع میں پر امن احتجاج کریں گے، پی پی اور این اے لیول پر رہنما کارکنوں کے ہمراہ احتجاج اور ریلیوں کا اہتمام کریں گے، تمام ٹکٹ ہولڈرز اپنے اپنے حلقے سے لوگوں کو پرامن احتجاج کے لیے نکالیں گے۔
دنیا کی سب سے لمبی کار، 70 سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
لاہور؛ گاڑی کھڑی کرنے پر جھگڑا، دو افراد زخمی، فائرنگ کی ویڈیوز سامنے آگئی
لاہور:چاہ میراں میں ورکشاپ کے سامنے گاڑی کھڑی کرنے سے منع کرنے پر جھگڑے کے دوران مسلح افراد نے ورکشاپ مالکان پر دھاوا بول دیا اور فائرنگ کر دی۔
ملزمان سرعام پستول تھام کر مارکیٹ میں دندناتے رہے جبکہ ملزمان کے تشدد سے دو افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی موبائل ویڈیو اور کلوز سرکٹ فوٹیج سامنے آگئی جس ملزمان کو اسلحہ لے کر دھاوا بولتے دیکھا جا سکتا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کا مقدمہ باپ بیٹوں سمیت 7 نامزد افراد کے خلاف درج کر لیا گیا، ملوث ملزمان کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔