دنیا کی سب سے لمبی کار، 26 پہیے، 75 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
دنیا کی سب سے لمبی کار کے 26 پہیے ہیں اور اس میں75 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔
1976 کے ماڈل کی 6 کڈلاک الڈوراڈو لیموزین سے بنائی گئی ’دی امریکن ڈریم‘ 30 میٹر سے زیادہ لمبی ہے اور اس میں 75 افراد باآسانی بیٹھ سکتے ہیں۔ تاہم اسے دیگر گاڑیوں کی طرح کٹ مارنے یا دیگر انداز میں چلانا آسان نہیں۔
حقیقت میں یہ 1986 میں معروف گاڑیاں جمع کرنے کے شوقین جے اوہربیگ نے بنائی تھی، دی امریکن ڈریم 60 فٹ لمبی تھی اور اسے V8 انجنوں کے ذریعے چلایا گیا جس میں سے ایک انجن آگے اور دوسرا پیچھے نصب تھا۔ اوہربرگ نے بعد میں اپنی منفرد گاڑی کو 30.
گنیز نے 1986 میں دی امریکن ڈریم کو دنیا کی سب سے لمبی کار کے طور پر تسلیم کیا تھا اور یہ دیوہیکل لیموزین کئی میگزینز کے سرورق اور میڈیا اداروں پر دکھائی گئی۔ بلکہ یہاں تک کہ اسے فلموں میں بھی دکھایا گیا تھا، لیکن اس کی شہرت میں زبردست اضافہ کے بعد مقبولیت میں اچانک کمی آئی۔
بعدازاں یہ کئی دہائیوں تک نیو جرسی کے ایک گودام کے عقب میں عشروں تک کھڑی نظر آئی۔ جس کے بعد آٹوموٹیو کے شوقین دو افراد نے اسے خرید کر اس کو سابقہ حیثیت میں بحال کر دیا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر منا رہے ہیں
فائل فوٹوپاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی آج ایسٹر کا تہوار منا رہے ہیں، وزیرِاعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے، حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی محنت، دیانت اور خدمات ہمارے لیے قابلِ فخر سرمایہ ہیں، یقین ہے مسیحی برادری پُرامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔