ٹرمپ کا غزہ پر قبضے کا اعلان:اسرائیلی فوج کو الرٹ رہنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
مقبوضہ بیت المقدس:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ پر قبضے کے متنازع اعلان کے بعد اسرائیلی حکومت نے اپنی فوج کو مکمل تیاری کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع یواو گیلنٹ نے فوج کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ کے رہائشیوں کو وہاں سے نکلنے کے لیے ایک عملی منصوبہ تیار کیا جائے۔
صہیونی وزیر دفاع نے ایکس(سابقہ ٹویٹر) پر جاری بیان میں ٹرمپ کے اعلان کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہم امریکی صدر کے جرأت مندانہ اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں، غزہ کے شہریوں کو رضا کارانہ طور پر نقل مکانی کا موقع دینا ضروری ہے، جیسا کہ دنیا بھر میں مہاجرین کو منتقل کیا جاتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حکومت کے اس نئے منصوبے میں غزہ کے شہریوں کو زمینی، فضائی اور سمندری راستوں کے ذریعے دوسرے ممالک بھیجنے کی حکمت عملی شامل ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس منصوبے پر جلد عملدرآمد کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے۔
ٹرمپ کا متنازع بیان اور اس کے اثرات
یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ امریکا غزہ پر قبضہ کرے گا، اس کی وجہ انہوں نے غزہ میں استحکام اور ترقی کے اقدام کرنے کو قرار دیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ ہم غزہ کے مالک بنیں گے، اسے ترقی دیں گے اور روزگار کے مواقع پیدا کریں گے تاکہ یہاں کے عوام کے لیے ایک بہتر مستقبل ممکن ہو سکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطینیوں کے لیے اردن اور مصر میں متبادل رہائشی انتظامات پر غور کر رہے ہیں۔ خطے کے دیگر ممالک سے بھی بات چیت ہو رہی ہے اور کئی رہنما اس منصوبے کو مثبت انداز میں دیکھ رہے ہیں۔
فلسطینی قیادت کا سخت ردعمل
ٹرمپ کے اس بیان پر فلسطینی قیادت اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی جانب سے سخت ردعمل آیا ہے جنہوں نے اسے فلسطینیوں کے جبری انخلا کا منصوبہ قرار دیا ہے۔
عالمی برادری کا ردعمل
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ٹرمپ کے اس اعلان کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینیوں کو جبراً بے دخل کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ اسی طرح مصر اور اردن نے بھی ٹرمپ کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کو زبردستی اپنے ملکوں میں بسانے کے کسی بھی منصوبے کو قبول نہیں کریں گے۔
غزہ کے مستقبل پر خدشات
ٹرمپ کے اس متنازع اعلان اور اسرائیل کی فوجی تیاریوں نے خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا دیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق اگر اسرائیل غزہ پر مکمل قبضے کی کوشش کرتا ہے تو یہ ایک نیا انسانی بحران پیدا کر سکتا ہے، جس کے اثرات پورے مشرق وسطیٰ پر مرتب ہوں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے مطابق ٹرمپ کے غزہ کے کے لیے کہا کہ
پڑھیں:
چین پر محصولات عائد کرنے سے پیداہونے والے بحران پر وائٹ ہاؤس ایک ٹاسک فورس تشکیل دے گا
چین پر محصولات عائد کرنے سے پیداہونے والے بحران پر وائٹ ہاؤس ایک ٹاسک فورس تشکیل دے گا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 April, 2025 سب نیوز
واشنگٹن : امریکی میڈیا گروپ سی بی ایس کی اطلاع کے مطابق متعدد ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے چینی مصنوعات پر غیر معمولی محصولات عائد کیے جانے کی وجہ سے سپلائی چین کا بحران پیدا ہوگا۔ ٹرمپ انتظامیہ نے چینی حکومت کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے کی صورت میں ان معاملات سے فوری طور پر نمٹنے کے لیے ورکنگ گروپ کی تشکیل پر تبادلہ خیال شروع کر دیا ہے۔
امریکی کنزیومر نیوز اینڈ بزنس چینل (سی این بی سی) کے مطابق 19 اپریل کو سی این بی سی کے تازہ ترین سروے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی ، افراط زر اور حکومتی اخراجات سے نمٹنے کے طریقہ کار پر وسیع پیمانے پر عدم اطمینان کے باعث معاشی امور پر ان کی شرح حمایت ان کے صدارتی کیریئر میں ایک نئی کم ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔
سروے میں 49 فیصد جواب دہندگان کا خیال ہے کہ آنے والے سال میں امریکی معیشت خراب ہو جائے گی۔ اقتصادی معاملات پر ٹرمپ کی حمایت 43 فیصد اور مخالفت 55 فیصدہے۔