صائم ایوب کی کمی کو خوشدل شاہ پورا کریں گے
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پاکستان ٹیم کے نائب کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ امید ہے صائم ایوب کی کمی کو خوشدل شاہ پورا کریں گے۔سہ فریقی سیریز سے قبل نائب کپتان سلمان علی آغا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں کنڈیشن کے ساتھ ایڈجسٹ کرنا ہوگا، صائم ایوب کی کمی محسوس کریں گے لیکن امید ہے خوشدل شاہ ان کی کمی کو پورا کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کمبی نیشن بنا ہوا ہے اس میں زیادہ تبدیلی کی ضرورت نہیں پڑے گی۔سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ سب کھلاڑی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کا ایونٹ کھیلنے کے لیے پرجوش ہیں۔دوسری جانب نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیکب اورم نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز بہت اہم ہے، میگا ایونٹ میں سب ٹیموں کے پاس برابر کا موقع ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم بھارت اور پاکستان کے گروپ میں ہیں، دونوں ٹیموں کے خلاف اچھے مقابلے کی امید ہے۔واضح رہے کہ پاکستان، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چیمپئنز ٹرافی سے قبل ٹرائی نیشن سیریز کا آغاز ہفتے سے ہوگا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کریں گے کہا کہ کی کمی
پڑھیں:
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوا، عمر ایوب
وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہئے، جب پاکستان میں استحکام نہیں، قانون کی حکمرانی نہیں تو کیسے بنے گی ہارڈ سٹیٹ۔؟ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہئے، جب پاکستان میں استحکام نہیں، قانون کی حکمرانی نہیں تو کیسے بنے گی ہارڈ سٹیٹ۔؟ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تعریف کیا ہے۔؟ ریاست مجلس شوری ہے، افواج، انٹیلی جنس ایجنسیاں ریاست کے اوزار ہیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں ہوا۔