Express News:
2025-04-22@14:22:04 GMT

امریکا میں ایئرپورٹ پر دو طیارے ٹکرا گئے

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

امریکا میں ایئر پورٹ پر ٹیکسنگ کے دوران دو طیارے ٹکرا گئے۔

بدھ کے روز سیئیٹل-ٹاکوما انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ٹیکسنگ کے دوران جاپان ایئرلائنز کا طیارہ ڈیلٹا ایئرلائنز کے طیارے سے ٹکرا گیا جس کے بعد فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کی جانب سے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے ایک ایسی جگہ پیش آیا جو ایئر ٹریفک کنٹرول کے زیر نگرانی نہیں آتا۔

جاپان ایئرلائنز کے طیارے کا پر ڈیلٹا ایئرلائنز کے جہاز کی دم سے ٹکرایا۔ تصادم کے وقت ڈیلٹا کا طیارہ 142 مسافروں کے ساتھ میکسیکو کے لیے پرواز بھرنے کی تیاری کر رہا تھا۔ بعد ازاں مسافروں کو دوسرے طیارے میں منزل کی جانب روانہ کیا گیا۔

واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل واشنگٹن ڈی سی میں امریکن ایئرلائنز کے طیارے اور ملٹری ہیلی کاپٹر کے درمیان تصادم کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 67 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایئرلائنز کے

پڑھیں:

برطانوی طیارہ بردار جہاز بحر ہند اور بحر الکاہل میں جنگی گروپ کی قیادت کرے گا

برطانیہ کی شاہی بحریہ کا مرکزی اور جدید طیارہ بردار جہاز “ایچ ایم ایس پرنس آف ویلز” جلد ہی ایک اہم مشن پر بحرِ ہند اور بحر الکاہل کی جانب روانہ ہونے والا ہے۔ یہ جہاز ایک کثیر ملکی بحری جنگی گروپ کی قیادت کرے گا، جس کا مقصد دنیا کو یہ دوٹوک پیغام دینا ہے کہ “ہم اپنے عزم میں سنجیدہ ہیں”۔

طیارہ بردار جہاز، جس کی مالیت 3 ارب پاؤنڈ (تقریباً 4 ارب ڈالر) ہے، آٹھ ماہ پر محیط ایک بڑے مشن کی قیادت کرے گا، جس میں برطانیہ، ناروے اور کینیڈا کے جنگی بحری جہاز شامل ہوں گے۔ یہ مشن بحیرہ روم، مشرقِ وسطیٰ، جنوب مشرقی ایشیا، جاپان اور آسٹریلیا تک پھیلا ہوا ہو گا۔ اس میں تقریباً 40 ممالک کے ساتھ مشترکہ مشقیں، کارروائیاں اور سرکاری دورے شامل ہوں گے۔

آج منگل کے روز پورٹسماؤتھ بندرگاہ کے قریب ہزاروں خاندانوں اور حامیوں کے جمع ہونے کی توقع ہے، جو 65 ہزار ٹن وزنی اس جنگی جہاز کو الوداع کہنے آئیں گے۔ اس روانگی کے موقع پر شاہی بحریہ کی تباہ کن جنگی کشتی “ایچ ایم ایس ڈونٹلس” بھی طیارہ بردار جہاز کے ساتھ روانہ ہو گی۔

بعد میں ناروے کی دو جنگی کشتیاں بھی اس بیڑے کا حصہ بنیں گی، جب کہ برطانیہ اور کینیڈا کی فریگیٹس بھی پلیموَتھ بندرگاہ سے روانہ ہو کر مشن میں شامل ہوں گی۔

یہ بحری جنگی گروپ (CSG) مکمل تب ہوگا جب شاہی بحریہ کی امدادی کشتی “آر ایف اے ٹائیڈسپرنگ” بھی اس میں شامل ہو جائے گی۔ علاوہ ازیں، “آپریشن ہائی ماسٹ” کے نام سے جاری اس مشن کے دوران دیگر بحری جہاز اور ممالک بھی مرحلہ وار اس کارروائی میں شریک ہوں گے۔

روانگی کے بعد کے دنوں میں 18 برطانوی ایف-35 بی لڑاکا طیارے بھی طیارہ بردار جہاز پر شامل کیے جائیں گے، اور توقع ہے کہ مشن کے دوران یہ تعداد 24 طیاروں تک پہنچ جائے گی۔

اسی کے ساتھ ساتھ، متعدد ہیلی کاپٹرز اور ڈرون طیارے بھی اس بحری بیڑے کا حصہ بنیں گے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • دوران پرواز جہاز کی چھت گر پڑی، مسافر ہاتھوں سے تھامنے پر مجبور
  • حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر
  • وہ بالی ووڈ اداکار جو اربوں روپوں کے ذاتی جیٹ کے مالک ہیں
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ کر تباہ
  • گجرات میں بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ گر کر تباہ
  • عازمین کیلئے پاکستانی ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع
  • برطانوی طیارہ بردار جہاز بحر ہند اور بحر الکاہل میں جنگی گروپ کی قیادت کرے گا
  • معروف پاکستانی ٹک ٹاکر دبئی ایئرپورٹ پر زیر حراست
  • ٹک ٹا کر پتلو دبئی ایئرپورٹ پر گرفتار، رجب بٹ نےبھی تصدیق کردی
  • شامی ایئرلائنز کا متحدہ عرب امارات کے لیے براہِ راست پروازیں بحال کرنے کا اعلان