زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
کراچی:
گذشتہ ہفتے کے اختتام پر زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 16 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے۔
اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کردیے جن کے مطابق 31 جنوری 2025ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد زرمبادلہ کے مجموعی ملکی ذخائر 16 ارب 4 کروڑ 41 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔
اعدادوشمار کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس11 ارب 41 کروڑ 83 لاکھ ڈال جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس 4 ارب 62 کروڑ 58 لاکھ ڈالر موجود ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: زرمبادلہ کے
پڑھیں:
اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے تقریبا 1.2 ارب ڈالر موصول ہوگئے
کراچی (نیوزڈیسک) آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے 8 دسمبر 2025 کو اپنے اجلاس میں توسیعی فنڈ سہولت (ای ایف ایف)کے تحت دوسرا جائزہ مکمل کرلیا اور پاکستان کے لیے 760 ملین ایس ڈی آر جاری کرنے کی منظوری دے دی۔
اس کے علاوہ، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے آر ایس ایف کے تحت 154 ملین ایس ڈی آر کی پہلی قسط جاری کرنے کی بھی منظوری دی۔چنانچہ ای ایف ایف اور آر ایس ایف کے تحت اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 10 دسمبر 2025 کو 914 ملین ایس ڈی آر تقریبا 1.2 ارب ڈالرکے مساوی موصول ہوگئے ۔یہ رقم 12 دسمبر 2025 کو ختم ہونے والے ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ ذخائر میں شامل ہوگی۔