فوج کی ضرورت نہیں، اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کریگا،ڈونلڈ ٹرمپ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
فوج کی ضرورت نہیں، اسرائیل جنگ کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کریگا،ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (آئی پی ایس )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جنگ کے خاتمے کے بعد اسرائیل غزہ کو امریکا کے حوالے کردے گا۔
غزہ سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک اور بیان سامنے آیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ غزہ میں امریکی فوجیوں کی ضرورت نہیں ہے اور اسرائیل جنگ ختم ہونے کے بعد فلسطینی اراضی کو امریکا کے حوالے کرے گا۔عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل محصور علاقے میں لڑائی ختم ہونے کے بعد غزہ کو امریکا کے حوالے کر دے گا اور اس عمل کے دوران کسی امریکی فوجی کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا دنیا کی بہترین ترقیاتی ٹیموں کے ساتھ مل کر غزہ کی تعمیر نو کرے گا اور امریکی اقدامات سے غزہ میں استحکام آئے گا۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کی ضرورت نہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد
پڑھیں:
ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل کا ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کا امکان
ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل کا ایرانی جوہری پروگرام پر حملے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 April, 2025 سب نیوز
تل ابیب (سب نیوز)اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اب بھی ایرانی جوہری تنصیبات پر حملہ کر سکتا ہے۔العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ایک اسرائیلی اہلکار اور دو باخبر ذرائع نے کہا کہ اسرائیل نے آئندہ مہینوں میں ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کا امکان مسترد نہیں کیا حالانکہ امریکی صدر ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِ اعظم کو مطلع کیا تھا کہ امریکہ فی الحال ایسے اقدام کی حمایت کے لیے تیار نہیں ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی نے انکشاف ہے کہ اسرائیل ایٹمی تنصیبات پر حملے کے منصوبے سے پیچھے نہیں ہٹا، ٹرمپ کی تنبیہ کے باوجود اسرائیل کے حملے کا خطرہ موجود ہے۔رپورٹ کے مطابق اسرائیل کو ایران کا ایٹمی پروگرام کسی صورت برداشت نہیں ہے، نیتن یاہو نے کہا کہ ایٹمی پروگرام کا خاتمہ ایران سے مذاکرات کی بنیاد ہونا چاہئے۔
اسرائیلی حکام کی جانب سے تہران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کا عہد کیا گیا ہے اور نیتن یاہو کا اصرار ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی قسم کے مذاکرات کے نتیجے میں اس کا جوہری پروگرام مکمل طور پر ختم ہونا چاہیے۔