رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ کیس میں 4 پی ٹی آئی رہنماؤں پر فرد جرم عائد
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثنا اللہ کے گھر پر حملہ کیس میں پی ٹی آئی کے 4 رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوزب اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی۔فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کے تھانہ سمن آباد کے مقدمہ نمبر 732 اور 835 کی سماعت ہوئی، جہاں پی ٹی آئی کے وکلا پیش ہوئے اور انہوں نے پی ٹی آئی کے چاروں رہنماؤں کی حاضری لگوائی۔جس کے بعد عدالت نے سابق وفاقی وزیررانا ثنا للہ کے گھر پر حملہ کیس کے مقدمہ نمبر 732 میں چاروں پی ٹی آئی رہنماؤں عمر ایوب، شبلی فراز، کنول شوزب اور فواد چوہدری پر فرد جرم عائد کردی۔اس سے قبل ان چاروں رہنماؤں پر حساس ادارے کے دفتر پر حملہ کیس میں فرد جرم عائد ہو چکی ہے .
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: پر حملہ کیس پی ٹی آئی
پڑھیں:
کراچی: کپڑے وقت پر ڈیزائن کر کے نہ دینے پر شہری عدالت پہنچ گیا، جرمانہ عائد کرنے کی استدعا
کراچی میں کپڑے طے شدہ وقت پر نا دینے پر شہری نے کنزیومر کورٹ میں کشیدہ کاری کے دکاندار کے خلاف درخواست دائر کردی۔
درخواست میں وعدہ پورا نہ کرنے پر 50 ہزار روپے اور ذہنی اذیت دینے پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرنے کی استدعا کی گئی۔
کنزیومر پروٹیکشن کورٹ ساؤتھ کی عدالت میں بھائی کی منگنی پر پہننے کے کپڑے وقت پر نہ دینے کے خلاف درخواست دائر کردی۔ درخواست میں کشیدہ کاری کی دوکان کے مالک کو فریق بنایا گیا۔
شہری کی جانب سے دائر کردہ درخواست میں کہا گیا کہ دکاندار کو بلوچی ایمبرائیڈری کیلئے مختلف اوقات میں کپڑے دیے۔
دکان کے مالک نے 20 فروری کو کپڑے تیار کر کے دینے کا وعدہ کیا تھا۔ اسی دوران مختلف اوقات میں دکان پر جا کر کہا مگر کپڑے تیار کر کے نہیں دیے گئے، کپڑے وقت پر نہ ملنے سے بھائی کی منگنی کیلئے الگ سے لباس خریدنے پڑے۔
شہری کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ دکان سے کپڑوں کی اصل رقم واپس دلوائی جائے جبکہ وعدہ پورا نہ کرنے پر 50 ہزار روپے اور ذہنی اذیت دینے پر بھی 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔
عدالت نے کشیدہ کاری کی دوکان کے مالک کو نوٹس جاری کردیے۔