نیا بجٹ،سرکاری ملازمین کے لیےبڑی خبر
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
نئے مالی سال کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کے اخراجات کا تخمینہ کتنا ہوگا؟ اس سلسلے میں اگلے مرحلے کی تیاری شروع کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کے نئے مالی سال کے بجٹ تخمینوں پر کام کے اگلے مرحلے کی تیاری شروع کر دی گئی۔
آسامیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ڈیڈ لائن کل ختم ہوجائے گی ، وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں اور ڈویژنز سے آسامیوں کی تفصیلات 6 فروری تک مانگی ہیں۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ وزارت خزانہ نےمنظور شدہ،پر اورخالی آسامیوں کی تفصیلات مانگی ہیں ، اس حوالے سے وزارت خزانہ نے تمام وزارتوں، ڈویژنز اور محکموں کو ہدایات جاری کی تھیں۔
، دستاویز میں کہا گیا کہ تمام غیرضروری آسامیاں ختم اور نئی آسامیوں کی تخلیق پر پابندی کا فیصلہ ہوا ہے ، کسی بھی وزارت، ڈویژن یا محکمے میں نئی آسامیوں کی اجازت نہیں ہوگی۔نئی آسامیوں کی تخلیق وزارت خزانہ کی پیشگی منظوری سےمشروط ہوگی اور 3سال سے زائد عرصے سے خالی تمام آسامیوں کی نشاندہی اور ختم کرنے کی ہدایت کردی۔
14 فروری کو چھٹی کا اعلان
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ا سامیوں کی
پڑھیں:
حیدرآباد ،محکمہ زراعت کا دفتر زبوں حالی کا شکار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251212-2-18
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) ایپکا سندہ امن گروپ کے صوبائی جنرل سیکرٹری شاہد سومرو۔ غلام نبی سولنگی۔ ساجن انصاری۔ شمشیر پالاری نے شہباز بلڈنگ حیدرآباد میں ایگریکلچر کے ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ ایڈیشنل ڈاریکٹر ایکسٹیشن محکمہ زراعت کا ضلع حیدرآباد کا دفتر کافی عرصی سے مکمل طور پر زبوں حالی کا شکار بنا ہوا ہے لیکن سرکاری ملازمین اس بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے والے اس دفتر میں اپنی زندگیاں خطرے میں ڈال کر سرکاری امور چلانے میں مصروف ہیں دفتر کیکئی کمروں کا پلستر جھڑ کر گرنے کے بعد ان کمروں کو عملے نے تالے ڈال کر بند کردیا ہے۔ حالیہ بارشوں میں اس دفتر کی چھتوں سے کمروں میں پانی داخل ہونے سے سرکاری دفتر کا سامان بھی متاثر ہو تھا اور دیگر سامان کو بھی نقصان ہوا تھا اور ان کمروں میں اب تک خوف کے عالم میں ملازمین اپنے فرائض سرانجام دینے پر مجبور بنے ہوئے ہیں۔ کئی سالوں سے سرکاری کتنی گاڑیاں خراب ہیں جن کو اینٹوں پر کھڑا کردیا گیا ہے۔ ایپکارہنماوں نے کہا کہ ایڈیشنل ڈاریکٹر محکمہ زراعت ایکسٹیشن حیدرآباد کی ضلع دفتر کو سندھ حکومت متبادل دفتر حیدرآباد سٹی میں فراہم کرے تاکیکام کرنے والے سرکاری ملازمین کی زندگیاں محفوظ بن جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈی۔ جی زراعت ایکسٹیشن سندھ کی پرانی عمارت مسمار کرکے ملبہ ابھی تک نہیں اٹھایا گیا ہے انہوں نے آخر میں وزیر اعلی سندہ۔ صوبائی وزیر زراعت سندہ۔ ڈویزنل۔کمشنر اور ڈپٹی کمشنر حیدرآباد سے مطالبہ کیا کہ بھوت بنگلہ کا منظر پیش کرنے والے زراعت معکمے حیدرآباد کے دفتر فوری طور مسمار کرتے ہوئے امکانی کسی بڑے حادثے سے بچایا جائے۔