کراچی:

سندھ حکومت نے شب برأت کی مناسبت سے 14 فروری کو صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کردیا۔

اس حوالے سے محکمہ تعلیم سندھ نے 14 فروری بروز جمعے کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا۔ جس میں لکھا گیا ہے کہ صوبے میں 15 شعبان کو تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

نوٹی فکیشن میں واضح لکھا گیا ہے کہ 14 فروری کو تعطیل شب برأت کی مناسبت سے دی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں شب برأت 13 فروری بروز جمعرات کو بعد نماز مغرب مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

بنگلادیش میں نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا

طویل انتظار، سیاسی دباؤ اور احتجاج کے بعد بالآخر بنگلا دیش کے الیکشن کمیشن نے ملک میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ برس اگست سے قائم عبوری حکومت نے ملک میں نئے الیکشن کے بعد اقتدار عوامی نمائندوں کو سونپنے کا فیصلہ کرلیا۔

اس وقت بنگلادیش کے عبوری سربراہ نوبیل انعام یافتہ بینکار اور معروف شخصیت محمد یونس ہیں جنھوں نے اپریل 2026 میں الیکشن کرانے کا عندیہ دیا تھا۔

اس کے بعد یہ بازگشت بھی سنی گئی تھی کہ عام انتخابات کے لیے بنگلادیش کی حکومت نے فروری کے مہینے کا انتخاب کیا ہے۔

جس پر متعدد سیاسی جماعتوں نے اپیل کی تھی الیکشن رمضان سے پہلے کرائے جائیں جن کا آغاز فروری کے وسط سے ہوگا۔

آج بنگلادیش کے الیکشن کمیشن نے باضابطہ اعلان کیا ہے کہ ملک میں آئندہ قومی انتخابات 12 فروری 2026 کو منعقد کیے جائیں گے۔

چیف الیکشن کمشنر اے ایم ایم ناصرالدین نے مزید کہا کہ 12 فروری کو ہی عوام سے جولائی چارٹر نامی اصلاحاتی منصوبے پر ریفرنڈم بھی کرایا جائے گا۔

اس چارٹر میں انتظامی اختیارات محدود کرنے، عدلیہ اور الیکشن کمیشن کو مزید بااختیار بنانے، اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سیاسی استعمال کو روکنے جیسے اہم نکات شامل ہیں۔

انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کو مضبوط امیدوار تصور کیا جارہا ہے جب کہ جماعتِ اسلامی بھی ایک دہائی بعد دوبارہ انتخابی سیاست میں واپس آرہی ہے۔

جماعت اسلامی کو 2013 میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت نے ایک عدالتی فیصلے کے ذریعے انتخابی عمل سے باہر کردیا تھا۔

شیخ حسینہ واجد کا دھڑن تختہ کرنے والی طلبا تحریک ’’نیشنل سٹیزن پارٹی‘‘ بھی میدان میں ہے۔

دوسری جانب شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ پر انتخابات میں حصہ لینے پر پابندی عائد ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  •   پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں بھی  موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • پنجاب میں بھی موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان ہو گیا
  • پنجاب بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
  • سندھ، تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
  • بنگلادیش میں نئے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
  • موسم سرما کی سالانہ تعطیلات کا شیڈول جاری
  • سندھ کے تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
  • سندھ: تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
  • سندھ بھر کے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان