ٹک ٹاکر امشا رحمان نے اپنی ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کو معاف کردیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد:
ٹک ٹاکر امشا رحمان نے مبینہ ویڈیو لیک کیس میں گرفتار ملزم کو مشروط معافی دے دی۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں خاتون ٹک ٹاکر امشا رحمان کی مبینہ ویڈیو لیک کرنے والے ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔
ملزم کی ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدنان رسول لاڑک نے کی، خاتون ٹک ٹاکر نے ویڈیو لیک کیس میں گرفتار ملزم عبدالعزیز کو مشروط معافی دے دی۔
ٹک ٹاکر امشا رحمان کے وکیل ہادی علی چٹھہ نے کہا کہ ملزم شرمندہ ہے ،ہم ملزم کو معاف کرتے ہیں اس کی ضمانت کی مخالفت نہیں کرتے، انہوں نے کہا کہ اگر ملزم اپنے جرم پر شرمندہ ہو تو اس بات کو حکم نامے میں بھی لکھ دیا جائے۔
واضح رہے کہ امشا رحمان کی مبینہ ویڈیو لیک کیس میں ملوث ملزم کو ایف آئی اے نے گوجرانوالہ سے گرفتارکیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ٹک ٹاکر امشا رحمان ویڈیو لیک
پڑھیں:
کراچی: کلفٹن جانے والے شخص کو مبینہ طور پر آن لائن بائیک رائیڈر نے لوٹ لیا
—فائل فوٹوکراچی کے کلفٹن ساحل جانے والے شخص کو مبینہ طور پر آن لائن بائیک رائیڈر نے لوٹ لیا۔
متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا ہے کہ ساحل پر جانے سے پہلے بائیک رائیڈر کو قمیص اور موبائل فون دیا تھا۔
کراچی میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس اسٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔
متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ ساحل سے واپس آیا تو رائیڈر قمیص اور سامان سمیت غائب ہو چکا تھا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست وصول کر لی ہے، کارروائی جاری ہے۔