پاکستانی سفارتخانے ابوظہبی میں یوم یکجہتی کشمیر 2025 کی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 6فروری2025ء) پاکستانی سفارتخانے ابوظہبی میں یوم یکجہتی کشمیر 2025 کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی اور کشمیری کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے بہادر عوام کو خراج تحسین پیش کیا اور حق خودارادیت کے لیے ان کی سات دہائیوں پر محیط جدوجہد کو سراہا۔
(جاری ہے)
انہوں نے بھارت کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیری عوام کو ان کے بنیادی حقوق کے مطالبے سے نہیں روک سکتے۔ سفیر پاکستان نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی سطح پر کشمیر کا مقدمہ اٹھاتا رہے گا اور اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کونسل سمیت ہر فورم پر کشمیری عوام کی آواز بلند کرے گا۔ تقریب میں کشمیری کمیونٹی کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا، بھارتی مظالم کی مذمت کی اور حق خودارادیت کی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر کشمیری عوام کی حالت زار پر مبنی ایک دستاویزی فلم بھی دکھائی گئی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کا غزہ میں جاری مظالم کیخلاف 26 اپریل کو ہڑتال کا اعلان
ملتان(نیوز ڈیسک)ملتان میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ تاجروں کی درخواست اور مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ 26 اپریل کو ملک گیر تاریخی ہڑتال ہو گی کیونکہ یہ معاملہ سیاست کا نہیں بلکہ غزہ سے یکجہتی کا ہے اس لیے پوری قوم یکجا ہو کر ہڑتال کرے گی۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم نے پہلے 22 اپریل کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا لیکن کچھ تاجر رہنماؤں نے ملاقات کرکے درخواست کی کہ 26 تاریخ کو سب مل کر ہڑتال کر کے اہلِ غزہ سے یکجہتی کا پیغام دیں، ہم نے ہڑتال کی تاریخ تبدیل کی ہے کہ اس پر سیاست نہیں ہونی چاہیے کہ میری ہڑتال کہ تیری ہڑتال، یہ پوری قوم کی ہڑتال ہو گی۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ صہیونی تحریک دوسروں کی زمین پر قبضوں اور تشدد پر مبنی ہے، صیہونیوں کو فلسطینیوں کے قتل عام کی طاقت مغرب طاقتوں، امریکا اور عرب حکمرانوں سے ملی ہوئی ہے، فلسطین کی حمایت انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ ہمارے عقیدے و ایمان کا مسئلہ ہے، فلسطینی تحریک کی مزاحمت ان کا حق ہے۔
صائم ایوب میں غیرملکی کوچ کو بھی سعید انور کی جھلک دکھائی دینے لگی