لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء) جواں سالہ لڑکی کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنا کر پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ میں جواں سالہ لڑکی کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ڈولفن ٹیم کو رائیونڈ کے نواحی علاقے سے 14سالہ صنم کے اغوا کی کال موصول ہوئی تھی، جس پر ڈولفن ٹیم فوری طور پر متاثرہ خاندان کے پاس پہنچی اور تفصیلات حاصل کیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق ملزمان نے بچی کو صبح 4بجے گھر سے اغواء کیا تھا۔ ڈولفن ٹیم نے دونوں ملزمان کو انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ٹریس کیا اور بچی کو بازیاب کروایا۔ ملزمان نے بچی کو اغوا کرنے کے بعد قریبی بوسیدہ مکان میں بند کیا ہوا تھا۔ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سعید، دلبر کا تعلق اندرون سندھ سے ہے جبکہ متاثرہ لڑکی صنم رائیونڈ کے نواحی علاقے کی رہائشی ہے، جسے بہ حفاظت والدین کے حوالے کردیا گیا ہے۔ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد قانونی کارروائی کے لیے تھانہ رائیونڈ کے حوالے کردیا گیا ہے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملزمان کو

پڑھیں:

ڈولفن اسکواڈ میں 1000 نئے کانسٹیبلز شامل کرنے کا فیصلہ

عرفان ملک: ڈولفن اسکواڈ کے تنظیمی ڈھانچے میں 1000 نئے بھرتی کانسٹیبلز کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماضی میں صرف ڈولفن اسکواڈ کیلئے بھرتی ہونے والے اہلکار ہی تعینات کیے جاتے تھے تاہم متعدد اہلکار مختلف حادثات یا میڈیکل وجوہات کے باعث موٹر سائیکل چلانے کے قابل نہیں رہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کی ہدایت پر چوہنگ ٹریننگ سینٹر میں نئے بھرتی ہونے والے اہلکاروں کی سلیکشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

امتحانی بدانتظامی پر سنٹر سپرنٹنڈنٹ  معطل

 پولیس حکام کا کہنا ہے کہ منتخب اہلکار تربیت مکمل کرنے کے بعد ڈولفن اسکواڈ کا حصہ بنیں گے.

 
 
 

متعلقہ مضامین

  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکار بازیاب
  • افغانستان سے کینیڈا اسمگلنگ کی کوشش ناکام، کشمش کے ڈبوں میں چھپائی گئی 2600 کلو افیون برآمد
  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکاروں کو بازیاب کروا لیا گیا
  • کرش اسٹون کی آڑ میں 4.8 ٹن اسمگل شدہ چھالیہ کراچی منتقل کرنیکی کوشش ناکام
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • نیو کراچی انڈسٹریل ایریا سے 16 سالہ لڑکی اغوا
  • فوڈ چین پر حملہ اچھی بات نہیں، فساد برپا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، عظمیٰ بخاری
  • 15 سالہ بچے کو دھمکی، تشدد اور زیادتی کی کوشش  کرنے والا ملزم گرفتار
  • لاہور: لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
  • ڈولفن اسکواڈ میں 1000 نئے کانسٹیبلز شامل کرنے کا فیصلہ