سابق کپتان بابر اعظم کا فون غائب، اسٹار بلے باز پریشان، سوشل میڈیا پر پیغام جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ نا بیٹر بابر اعظم کا موبائل فون گم ہوگیا ہے جس میں خیال کیا جاتا ہے کہ ان کے اہم شخصیات کے ساتھ رابطہ نمبرز اور ڈیٹا بھی موجود ہے۔
جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنی ایک پوسٹ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اسٹار بلے باز بابراعظم نے اپنے مداحوں اور فالورز کو مطلع کیا کہ ’میں نے اپنا فون اور تمام رابطے کھو دیے ہیں، جیسے ہی مجھے یہ مل جائے گا، میں واپس رابطے پر آ جاؤں گا۔
I have lost my phone and contacts.
— Babar Azam (@babarazam258) February 6, 2025
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بابراعظم کی پوسٹ پر ان کے مداح اور عوام الناس تشویش میں مبتلا ہیں اور ملے جلے تاثرات شیئر کر رہے ہیں، سوشل میڈیا صارفین خاص طور پر ملک بھر میں مشہور آن لائن شخصیات سے متعلق حالیہ ڈیٹا لیکس کی روشنی میں بابراعظم کے لیے بھی پریشان ہیں۔
حالیہ مہینوں میں اہم شخصیات کی لیک ہونے والی تصاویر، ویڈیوز اور ریکارڈنگز کی لہر نے پاکستان میں ڈیجیٹل سیکیورٹی کے بارے میں خدشات کو جنم دیا ہے۔ بابر اعظم کی ہائی پروفائل حیثیت کو دیکھتے ہوئے بہت سے لوگوں کو خدشہ ہے کہ بابراعظم کے موبائل کا کوئی بھی ڈیٹا جلد منظر عام پر آ سکتا ہے۔
بابر اعظم نے اپنے فون اور اس سنگین معاملے کے بارے میں ’ایکس‘ پوسٹ بھی کر دی ہے،6 فروری کو بابر اعظم نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ (ایکس) پر اس افسوسناک واقعے کا اعلان کیا، جس نے ان مداحوں کو تجسس میں مبتلا کر دیا ہے۔
تاہم بابراعظم نے اس بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ آیا فون چوری ہواہے یا انہوں نے ایسے کہیں کھو دیا یا گم ہوا ہے۔
سوشل میڈیا پر اس واقعے نے کچھ مداحوں کو گزشتہ ایک واقعے کی یاد دلا دی جب بابر اعظم نے مزاحیہ انداز میں بھارتی کپتان روہت شرما کو اپنے گمشدہ فون اور دیگر سامان کی یاد دہانی کرائی تھی۔ مداحوں نے فوری طور پر اس پوسٹ پر ردعمل ظاہر کیا تھا، کچھ نے بابراعظم کو اپنی مدد کی پیش کش کی اور کچھ نے صورتحال کے بارے میں ہلکے پھلکے لطیفے بنائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسٹار ایکس بابراعظم بلے باز بیٹر پریشان تصاویر چوری خدشات ڈیجیٹل سیکیورٹی سنگین سوشل میڈیا کپتان کرکٹر مزاحیہ موبائل غائب وی نیوز ویڈیوزذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسٹار ایکس بلے باز بیٹر تصاویر چوری خدشات سنگین سوشل میڈیا کپتان کرکٹر مزاحیہ وی نیوز ویڈیوز سوشل میڈیا
پڑھیں:
اسٹیڈیم سے نام ہٹانے کا معاملہ؛ سابق کپتان بھڑک اُٹھے، عدالت جانے کا اعلان
حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن (ایچ سی اے) نے سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کا نام اسٹینڈ سے ہٹانے کا فیصلہ کرلیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق بھارتی کپتان محمد اظہر الدین کے نام کو اپال اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹینڈ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، یہ اقدام لارڈز کرکٹ کلب کی جانب سے دائر کی گئی شکایت کے بعد کیا گیا، جس میں 'مفاد کے تصادم' کا الزام لگایا گیا تھا۔
اظہر الدین اسٹینڈ کا نام اپال اسٹیڈیم کے نارتھ اسٹینڈ میں 2019 میں وی وی ایس لکشمن سے بدلا گیا تھا۔
مزید پڑھیں: "سابق کپتان کا نام اسٹیڈیم کے اسٹینڈ سے ہٹایا جائے" درخواست موصول
یہ اقدام اسوقت اُٹھایا گیا تھا جب محمد اظہر الدین حیدرآباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر تھے، جس کے بعد فروری 2024 میں لارڈز کرکٹ کلب نے شکایت دائر کی گئی تھی۔
لارڈز کرکٹ کلب کے مطابق قانون کے تحت ایپیکس کونسل کا رکن اپنے فائدے کیلئے یکطرفہ فیصلہ نہیں لے سکتا۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل کے دوران چہل، مہوش میں قربتیں بڑھنے لگیں، ویڈیو وائرل
اسٹینڈ سے نام ہٹانے کے معاملے پر سابق کپتان کا کہنا ہے کہ یہ مفادات کا ٹکراؤ نہیں ہے، میں اس پر تبصرہ کرکے اس سطح تک نہیں گرنا چاہتا۔
انہوں نے کہا کہ 17 سال کی کرکٹ خدمات اور 10 سال کی کپتانی کے بعد حیدر آباد کرکٹ ایسوسی ایشن کے اس سلوک پر بہت دُکھ ہے، ہم اس معاملے پر 100 فیصد عدالت جائیں اور قانونی راستہ اختیار کریں گے۔
مزید پڑھیں: "جنس تبدیلی؛ اب کرکٹ میں تمہارے لیے کوئی جگہ نہیں، والد کے الفاظ تھے"
دوسری جانب لارڈز کرکٹ کلب نے موقف اپنایا ہے کہ یہ فیصلہ شفافیت اور سالمیت کے ہمارے عزم کو تقویت دیتا ہے۔
واضح رہے کہ سابق بھارتی کپتان 47 ٹیسٹ میچز اور 174 ون ڈے انٹرنیشنلز میں بھارتی ٹیم کی قیادت کے فرائض نبھائے ہیں جبکہ سن 2000 میں میچ کے الزامات عائد ہوئے تھے جس کے بعد ان پر 5 سال کیلئے پابندی لگائی گئی تھی تاہم بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے یہ پابندی اُٹھالی تھی۔