سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی کرک،۔؎؎ بہادر خیل میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کرک کے علاقہ بہادر خیل میں پولیس چیک پوسٹ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دی ہیں، پولیس اہلکاروں کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ جمعرات کو اپنے بیان میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے حملے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکاروں کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے حملے میں زخمیوں ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلدی صحت یابی کیلئے دعاکی اور شہداء کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غمزدہ خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں،دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے،سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک سے دہشت گردی کا قلع قمع کرنے میں جلد کامیاب ہوں گے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک میں امن کے قیام کے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں۔سپیکر قومی اسمبلی نےشہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سپیکر قومی اسمبلی
پڑھیں:
سندھ اسمبلی اجلاس:سپیکر نے صوبائی ترجمان کو ڈانٹ پلادی
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران اسپیکر صوبائی اسمبلی اویس قادر شاہ نے صوبائی حکومت کی ترجمان کو ڈانٹ پلا دی۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ایم کیو ایم کی خاتون رکن قرۃ العین نے کہا سمعتا افضال خود سندھ حکومت کی ترجمان ہیں۔
رکن سندھ اسمبلی قرۃ العین کا کہنا تھا سمعتا افضال تو جوابدہ ہیں اور وہ ہی اسمبلی میں سوال کر رہی ہیں، جس پر سمعتا افضال نے کہا میں مشیر نہیں صرف ترجمان ہوں۔
سپیکر نے رکن اسمبلی سمعتا افضال کو ڈانٹتے ہوئے کہا آپ کس سے پوچھ کر کھڑی ہوئی ہیں؟ بیٹھ جائیں آپ۔
سپریم کورٹ: گھر کی تعمیر کے کیس میں عدالت آنیوالا شہری دل کا دورہ پڑنے پر چل بسا
مزید :