Islam Times:
2025-04-22@11:19:42 GMT

عمران خان کے خط کا نتیجہ کیا نکلا؟ بیرسٹر سیف نے بتادیا

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

عمران خان کے خط کا نتیجہ کیا نکلا؟ بیرسٹر سیف نے بتادیا

ترجمان خیبر پختونخوا حکومت نے آرمی چیف کا نام لیے بغیر اپنے بیان میں بتایا کہ عمرن خان کی جانب سے خط لکھنے  کے نتیجے میں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا کہ خط لکھنے سے جعلی حکومت کے جعلی وزرا کے پیٹ میں  مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عمران خان کے خط کے نتیجے میں کیا ہوا، اس حوالے سے مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر  سیف نے بیان میں بتا دیا۔ ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر سیف نے آرمی چیف کا نام لیے بغیر اپنے بیان میں بتایا کہ عمرن خان کی جانب سے خط لکھنے  کے نتیجے میں کیا ہوا ہے؟ انہوں نے کہا کہ خط لکھنے سے جعلی حکومت کے جعلی وزرا کے پیٹ میں  مروڑ اٹھ رہے ہیں۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ خط لکھنے کے بعد شریف خاندان کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں اور نواز شریف اور مریم نواز کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ خط متعلقہ حکام کو موصول ہونے سے پہلے ہی جعلی وزرا نے پروپیگنڈا شروع کر دیا ہے۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے کہا کہ جعلی حکومت کے ہوش ایک خط لکھنے سے ہی اڑ گئے ہیں۔ پتا نہیں عمران خان کے رہا ہونے کے بعد جعلی حکومت کی کیا حالت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے رہا ہونے کے بعد جعلی حکومت کو تمام اوچھے ہتھکنڈوں اور تمام غیر قانونی اقدامات کا حساب دینا ہوگا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: عمران خان کے جعلی حکومت نے کہا کہ خط لکھنے سیف نے

پڑھیں:

کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ

پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت نے گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا علاج صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشیر اطلاعات بیریسٹر سیف کا کہنا ہے صوبائی حکومت ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرے گی۔

بیریسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے ایک اور انقلابی قدم اٹھایا ہے، خیبر پختونخوا حکومت نے ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز مفت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ کی زیرِ صدارت اجلاس میں ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ گردے، جگر اور بون میرو ٹرانسپلانٹ کا خرچ حکومت برداشت کرے گی جبکہ کوکلئیر امپلانٹ کا خرچ بھی حکومت اٹھائے گی۔

منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو بھی جلد صحت کارڈ میں شامل کیا جائے گا۔

اس حوالے سے وزیرِ اعلیٰ نے محکمہ صحت کو ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔ علاج، تحقیق اور صنعتی مقاصد کے لیے کینابیس پلانٹ کے استعمال سے متعلق قواعد کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • مسلم لیگ ن کے وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف، نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
  • خیبر پی کے اسمبلی میں مائنز بل پر بریفنگ بے نتیجہ رہی
  • شہباز شریف کی تقاریر لکھنے والے ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم آفس کر دیا گیا
  • شہباز شریف کی تقاریر لکھنے والے ارشد محمود ملک کا تبادلہ وزیراعظم آفس کر دیا گیا
  • عمران خان سے کل کونسے وکلاء ملاقات کریں گے؟ فہرست جیل حکام کو ارسال
  • آخری سفر پر جانے سے پہلے جنید جمشید نے کیا کہا، اہلیہ نے پہلی مرتبہ بتادیا
  • کے پی حکومت نے دینی مدارس کیلئے گرانٹ بڑھا کر 10کروڑ روپےکر دی: بیرسٹرسیف
  • کے پی حکومت کا صحت کارڈ میں تین بڑی بیماریوں کا علاج شامل کرنے کا فیصلہ
  • خیبرپختونخوا حکومت کا انقلابی اقدام، ٹرانسپلانٹ اور امپلانٹ سروسز صحت کارڈ میں شامل
  • افغانستان سے بات چیت دیر سے مگر درست ا قدام ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت