آئی ایل ٹی 20کا فائنل اور بھی مشکل ہوگا، گلبدین نائب
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
آئی ایل ٹی 20کا فائنل اور بھی مشکل ہوگا، گلبدین نائب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز
دبئی :دبئی کیپیٹلز نے دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں آخری گیند پر سنسنی خیز مقابلے میں ڈیزرٹ وائپرز کو شکست دے کر مسلسل دوسری بار ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے فائنل میں رسائی حاصل کی۔ افغانستان کے آل راؤنڈر گلبدین نائب نے 39 گیندوں پر 62 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر وائپرز کے خلاف مسلسل تیسری نصف سنچری بنائی اور اپنی ٹیم کو ایک اور تاریخی فائنل تک پہنچایا۔آئی ایل ٹی 20 کے تین سیزن میں کوالیفائیڈ پلے آف میں جگہ بنانے کا متاثر کن ریکارڈ برقرار رکھنے والی کیپیٹلز نے ثابت کیا کہ وہ ٹورنامنٹ کے سب سے مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں میں سے ایک ہیں۔ 189 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نائب کپتان سیم بلنگز نے 16 گیندوں پر 38 رنز بنائے۔ نائب کی موجودگی نے کیپیٹلز کو میدان میں اپنا دوسرا سب سے بڑا کامیابی کا تعاقب مکمل کیا۔گلبدین نبی نے کہا کہ یہ صرف ایک اور کھیل نہیں تھا.
یہ ایک سیمی فائنل تھا، اور یہی وہ وقت تھا جب انہوں نے سب سے زیادہ ترقی کی ۔ اس طرح کے میچوں کا دباؤ ان کے اندر بہترین کارکردگی کے اظہار کا موقع دیتا ہے میں خاص کر معیاری بولنگ کے خلاف اتنے بڑے پلیٹ فارم پر اپنی فارم برقرار رکھنے پر خوش ہوں۔سیم بلنگز کے ساتھ اہم شراکت داری کے بارے میں بات کرتے ہوئے نائب نے کہا کہ یہ شراکت داری یقینی طور پر ہماری اننگز کا ٹرننگ پوائنٹ تھی۔ بدقسمت رن آؤٹ کے بعد بھی سیم کے الفاظ حوصلہ افزا تھے۔
انہوں نے مجھ سے کہا کہ کھیل کا اختتام میں نے کرنا ہے اس مثبت گفتگو نے مجھے حوصلہ دیا۔ آئندہ فائنل سے قبل نائب نے اپنی تیاریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ چیمپئنز ٹرافی سمیت آنے والے بڑے ایونٹس کے لئے بہترین تیاری ہے۔ اگرچہ فائنل تک پہنچنا آسان نہیں تھا لیکن ہم جانتے ہیں کہ فائنل اس سے بھی زیادہ چیلنجنگ ہوگا۔ بیک ٹو بیک فائنل میں جگہ بنانے کے بعد ہم اس بار ٹرافی اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ا ئی ایل ٹی
پڑھیں:
پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد نیا پوپ کون ہوگا؛ انتخاب کیسے کیا جائے گا ؟
پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد دنیا بھر کے 1.39 ارب کیتھولک افراد کی نگاہیں اب اس بات پر مرکوز ہیں کہ ان کا جانشین کون ہوگا۔
پوپ کے انتقال یا استعفیٰ کے بعد ویٹی کن میں ’’سیڈے ویکانتے" (یعنی پوپ کی نشست خالی) کا دور شروع ہوتا ہے۔
اس دوران، ویٹی کن کے مالیاتی اور انتظامی معاملات کی نگرانی کیمرلینگو نامی سینئر کارڈینل کرتے ہیں، تاہم وہ عقائد یا پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کر سکتے۔
نئے پوپ کا انتخاب کون کرے گا؟
نیا پوپ منتخب کرنے کے لیے تمام وہ 138 کارڈینلز جن کی عمر 80 سال سے کم ہے اور جنھیں نئے پوپ کے انتخاب کے لیے ووٹ دینے کا حق حاصل ہے جلد ویٹی کن میں جمع ہوں گے۔
یاد رہے کہ ان 138 کارڈینلز میں سے اکثریت کو پوپ فرانسس نے اپنی زندگی میں خود مقرر کیا تھا۔
نئے پوپ کے انتخاب کے لیے ہونے کارڈینلز کے اجلاس کو "کونکلیو" کہا جاتا ہے جو مکمل راز داری کے ساتھ سسٹین چیپل میں منعقد کیا جاتا ہے۔
نئے پوپ کے انتخاب کا طریقہ کار کیا ہوگا؟
نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دو تہائی اکثریت درکار ہوتی ہے اور ہر روز چار ووٹنگ کے دور ہو سکتے ہیں۔ ووٹنگ کے بعد کاغذی بیلٹ کو جلایا جاتا ہے اگر دھواں کالا ہو تو اس کا مطلب ہے کہ کوئی فیصلہ نہیں ہوا، اور سفید دھواں نئے پوپ کے انتخاب کی علامت ہوتا ہے۔
نئے پوپ کے امیدوار کون ہو سکتے ہیں؟
پوپ فرانسس کے انتقال کے بعد کئی نام زیرِ غور ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔
کارڈینل پیٹر ٹرکسن (گھانا): سابق سربراہ برائے انصاف و امن کونسل، ایک متوازن نظریات رکھنے والے قدامت پسند رہنما سمجھے جاتے ہیں۔
کارڈینل لوئس ٹیگلے (فلپائن): غربت کے خاتمے اور سماجی انصاف پر زور دیتے ہیں، اور پوپ فرانسس کے وژن کے قریب تر خیال کیے جاتے ہیں۔
کارڈینل پیٹر ایرڈو (ہنگری): ایک روایتی قدامت پسند اور مشرقی عیسائیوں کے ساتھ مکالمے کے حامی ہیں جو آرتھوڈوکس چرچ کے ساتھ اتحاد کے خواہاں ہیں۔
کارڈینل پیترو پیرو لین (اٹلی): ویٹی کن کے سیکرٹری آف اسٹیٹ جن کا سفارتی تجربہ انہیں ایک مضبوط امیدوار بناتا ہے۔
کارڈینل ماتیو زُپی (اٹلی): بولونیا کے آرچ بشپ، امن مذاکرات اور سماجی ہم آہنگی کے داعی ہیں۔
کارڈینل ماریو گریخ (مالٹا): بشپوں کے سنود کے سیکریٹری جنرل اور پوپ فرانسس کے قریبی معتمد ہیں۔
نئے پوپ کا انتخاب کب ہوگا؟
نئے پوپ کے انتخاب کے لیے دنیا بھر کے 138 کارڈینلر کا اجلاس ’’کونکلیو‘‘ اگلے دو سے تین ہفتوں میں شروع ہونے کی توقع ہے۔
جس سے قبل پوپ فرانسس کے لیے نو روزہ سوگ منایا جائے گا۔ دنیا بھر سے کارڈینلز اس دوران ویٹی کن پہنچیں گے۔
نئے پوپ کا انتخاب اس بار کیوں غیر متوقع ہوسکتا ہے؟
کیا اس بار پوپ افریقا، ایشیا یا لاطینی امریکا سے ہو سکتا ہے؟ پوپ فرانسس کی عالمی شمولیت کی پالیسی اور متنوع کارڈینلز کی تقرری کے باعث اس کا امکان اب پہلے سے کہیں زیادہ قوی ہے۔