چین پاکستان کے ساتھ سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کی تعمیر کرنے کے لئے تیار ہے، چینی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز



بیجنگ :چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں پاکستانی صدرآصف علی زرداری کے ساتھ بات چیت کی ۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ لی چھیانگ نے کہا کہ چین دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کرنے، قریبی اعلیٰ سطح تبادلوں کو برقرار رکھنے، روایتی دوستی کو فروغ دینے اور چین پاکستان ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ چین پاکستان ہم نصیب معاشرے کی تعمیر سے دونوں ممالک کے عوام کو بہتر فائدہ پہنچ سکے۔

لی چھیانگ نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملی کو مزید مربوط کرنے، بیلٹ اینڈ روڈ تعاون کی اعلیٰ معیار کی تعمیر کرنے، چین پاکستان اقتصادی راہداری ( سی پیک ) کے “اپ گریڈڈ ورژن” کی تعمیر کرنے، شاہراہوں، ریلوے اور بندرگاہوں جیسے بڑے منصوبوں کی تعمیر کو منظم انداز میں فروغ دینے اور زراعت، کان کنی، نئی توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت میں تعاون کو گہرا کرنے کے لئے تیار ہے تاکہ دونوں ممالک کی مشترکہ ترقی کو بہتر طور پر فروغ دیا جا سکے۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پاک چین دوستی کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور تجارت، سرمایہ کاری، بنیادی ڈھانچے کی تعمیر، فنانس، عوام کے ذریعہ معاش اور عوامی اور ثقافتی شعبوں میں تبادلوں اور تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لئے چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ پاکستان اپنے ہاں سرمایہ کاری کے لئے مزید چینی کاروباری اداروں کو خوش آمدید کہتا ہے اور پاکستان میں چینی اہلکاروں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گا۔ چین کی قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے بھی بیجنگ میں پاکستانی صدر زرداری کے ساتھ بات چیت کی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: پاکستان کے ساتھ کی تعمیر کرنے چین پاکستان کرنے کے لئے تیار ہے

پڑھیں:

 وزیر اعظم کی ترکمانستان میں ترک صدر سے ملاقات

اشک آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی آج اشک آباد میں بین الاقوامی فورم کے موقع پر جمہوریہ ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان سے ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ترکیہ اور پاکستان کے مابین تاریخی اور گہرے برادرانہ تعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔

 رواں برس پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قیادت کی سطح پر ہونے والے مسلسل روابط پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے ترکیہ کے ساتھ سیاسی، توانائی، اقتصادی، دفاع اور سرمایہ کاری سمیت باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ 

وزیراعظم نے پاک ترک جے ایم سی کے 16 ویں اجلاس کے انعقاد پر اطمینان کا اظہار کیا جو 7ویں HLSCC کے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔

 توانائی، پیٹرولیم اور معدنیات کے ترجیحی شعبوں میں ترکیہ کی دلچسپی اور سرمایہ کاری کا وزیرِ اعظم نے خیرمقدم کیا، وزیرِ اعظم نے اہم شعبوں میں حال ہی میں دستخط شدہ مفاہمتی یادداشتوں و معاہدوں پر بروقت عمل درآمد کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا۔

 وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری میں ترکیہ کے اس شعبے میں تجربے سے مستفید ہونے میں دلچسپی رکھتا ہے۔  اس سلسلے میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں ممالک کے درمیان وزارتی سطح کے تبادلے بہت جلد ہوں گے۔ 

 وزیراعظم نے علاقائی روابط کی اہمیت پر زور دیا جس میں اسلام آباد- تہران۔ استنبول ریل نیٹ ورک کی بحالی شامل ہیں۔

دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا، وزیراعظم نے صدر ایردوان کی جرات مندانہ قیادت اور غزہ میں امن کی کوششوں کے لیے مضبوط عزم تعریف کی۔

 انہوں نے پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات میں سہولت فراہم کرنے میں ترکی کے تعمیری کردار کا شکریہ بھی ادا کیا لیکن اس بات پر زور دیا کہ امن تب ہی ممکن ہو گا جب پاکستان کے سلامتی کے خدشات کو پوری طرح سے حل کیا جائے۔ 

 صدر ایردوان نے وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے نیک خواہشات کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات استوار کرنے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ مضامین

  • برطانیہ،مسلم خاتون پولیس اہلکاروں کےلیےمقناطیسی حجاب
  • تہران اور بیجنگ کے تعلقات کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ ہو چکی ہے، چینی سفیر
  • اسرائیل اور اس کےحامیوں کوغزہ کی تعمیر نو کا خرچہ اٹھانا چاہئے؛ اقوام متحدہ
  • چینی سائنسدانوں کی بڑی پیش رفت، چکن جیسا سستا متبادل گوشت تیار
  • پاکستان کااپنی چائے کی کاشت اور اس کی تجارت کرنے کا فیصلہ
  • چینی صنعتی تنظیموں کے اعلیٰ سطحی وفد کا بورڈ آف انویسٹمنٹ کا دورہ
  •  وزیر اعظم کی ترکمانستان میں ترک صدر سے ملاقات
  • پاکستان اور چین کی افواج کی مشترکہ انسداد دہشت گردی مشق جاری، چینی سفیر کی شرکت
  • ایران قزاقستان تجارتی روڈ میپ تیار ہے، صدر مسعود پزیشکیان
  • حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ