لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
جوڈیشل کمیشن پاکستان نے لاہور ہائیکورٹ کیلئے 9 ایڈیشنل ججز تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت ہوا، اجلاس میں لاہور ہائی کورٹ میں 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی پر غور کیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کو 10 ایڈیشنل ججز کیلئے 49 نامزدگیاں موصول ہوئی تھیں، 10 ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کیلئے 4 ڈسٹرکٹ سیشن ججز اور 45 سینئر وکلاء کے نام زیر غور تھے۔
اجلاس کے دوران جوڈیشل کمیشن نے خالد اسحاق، چوہدری سلطان محمود، جواد ظفر کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دے دی،
اس کے علاوہ سردار اکبر علی ڈوگر،اویس خالد،ملک جاوید اقبال وائنس کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دیدی گئی۔
جوڈیشل کمیشن نے احسن رضا کاظمی، حسن نواز مخدوم،ملک وقار حیدر اعوان کو ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری بھی دی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: تعینات کرنے کی منظوری جوڈیشل کمیشن ایڈیشنل ججز
پڑھیں:
سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کیلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں ہوا، عمر ایوب
وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہئے، جب پاکستان میں استحکام نہیں، قانون کی حکمرانی نہیں تو کیسے بنے گی ہارڈ سٹیٹ۔؟ اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں ہوا۔ وفاقی دارالحکومت میں استحکام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے پاکستان کو ہارڈ سٹیٹ ہونا چاہئے، جب پاکستان میں استحکام نہیں، قانون کی حکمرانی نہیں تو کیسے بنے گی ہارڈ سٹیٹ۔؟ انہوں نے کہا کہ ریاست کی تعریف کیا ہے۔؟ ریاست مجلس شوری ہے، افواج، انٹیلی جنس ایجنسیاں ریاست کے اوزار ہیں۔ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کا مزید کہنا تھا کہ سندھ کے پانی پر قبضہ کرنے کے لیے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہی نہیں ہوا۔