صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایلون مسک کیخلاف امریکا بھر میں احتجاج، مظاہرین کیا چاہتے ہیں؟
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف پورے امریکا میں احتجاجی مظاہروں کا انعقاد کیا گیا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، امریکی شہریوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کی غیرملکی تارکین وطن کے خلاف کریک ڈاؤن کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے، ٹرانس جینڈر افراد کے حقوق غصب کرنے، پروجیکٹ 2025 اور غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے مجوزہ منصوبے کے خلاف ملک کی تمام 50 ریاستوں میں احتجاجی مظاہرے کیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ 30 ہزار تارکین وطن کو گوانتاناموبے جیل بھیجنے کے لیے تیار
میڈیا رپورٹس کے مطابق، کیلیفورنیا، فلیڈیلفیا، مینیسوٹا، مشی گن، ٹیکساس، وسکونسن اور انڈیانا سمیت امریکا کی تمام ریاستوں کے دارالحکومتوں میں کیے گئے احتجاجی مظاہروں کا انعقاد آن لائن تحریک ’50501‘ کے تحت کیا گیا جس کا مطلب ہے، ’50، احتجاجی مظاہرے، 50 ریاستیں، ایک دن‘۔
مختلف شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ میڈیا پر بھی مختلف نعروں اور ہیش ٹیگز کی مدد سے احتجاجی مہم چلائی گئی جس میں ’فاشزم کو مسترد‘ اور ’جمہوریت کا دفاع‘ کرنے جیسے نعروں کا استعمال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بہت جلد غزہ پر قبضہ کرلیں گے اور ہم اس کے مالک ہونگے، ڈونلڈ ٹرمپ کا نیتن یاہو کے ہمراہ پریس کانفرنس میں دعویٰ
مظاہرین نے ایلون مسک اور ان کے ’ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ ایفیشنسی‘کے حکومتی و انتظامی معاملات میں بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کے خلاف اور یو ایس ایڈ کی بحالی کے لیے نعرے لگائے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اگر ایلون مسک کو ابھی نہ روکا گیا تو یہ جمہوریت پر حملہ تصور ہوگا۔
بعض شہروں میں متعدد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا۔ فینکس میں ہونے والے احتجاج میں مظاہرین نے ’ایلون مسک کو ڈی پورٹ کرو‘ اور ’تارکین وطن خوش آمدید، ہمیں تم سے نفرت اور کوئی خوف نہیں‘ کے نعرے بھی لگائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
50 ریاستیں wenews احتجاج امریکا ایلون مسک بے دخلی تارکین وطن صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ مظاہرے یو ایس ایڈ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 50 ریاستیں امریکا ایلون مسک بے دخلی تارکین وطن صدر ڈونلڈ ٹرمپ مظاہرے یو ایس ایڈ صدر ڈونلڈ ٹرمپ تارکین وطن ایلون مسک کے خلاف کیا گیا
پڑھیں:
ٹرمپ انتظامیہ شام پر عائد پابندیوں میں نرمی پر غور کر رہی ہے،امریکی اخبار
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد باغی گروہوں کی حکومت قائم ہوچکی ہے اور ملک میں قدرے امن ہے۔(جاری ہے)
امریکی اخبار نے انکشاف کیا کہ کچھ شرائط کی یقین دہانی پر امریکا شام پر عائد پابندیوں کو نرم کر سکتا ہے۔ذرائع کے حوالے سے وال اسٹریٹ جنرل نے دعوی کیا کہ شام اگر اپنے کیمیائی ہتھیاروں کے ذخیرے کو محفوظ بنانے اور دشہت گردی کے خلاف موثر اقدامات کی ضمانت دے تو بدلے میں امریکا انسانی امداد کی ترسیل تیز کرنے کے لیے پابندیوں میں محدود نرمی پر غور کرے گا۔