ہائی ہیل سینڈل کا مطالبہ ، فرمائش پوری نہ ہونے پر خاتون نے تھانے جا کر شکایت درج کرادی
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
آگرہ: بھارت کے شہر آگرہ میں ایک انوکھا اور دلچسپ واقعہ پیش آیا، جہاں ایک خاتون نے اپنے شوہر سے اونچی ہیل کی سینڈل خریدنے کی درخواست کی، مگر جب شوہر نے اس کی فرمائش پوری نہ کی تو وہ پولیس تھانے پہنچ گئی۔
خاتون نے شوہر سے ہائی ہیل سینڈل کا مطالبہ کیا تھا، لیکن شوہر نے یہ فرمائش پوری نہ کی جس پر خاتون نے اس کے خلاف تھانے جا کر شکایت درج کرائی۔ پولیس اہلکاروں نے جب خاتون کی شکایت سنی تو وہ بھی ہنسی روک نہ پائے، تاہم پولیس نے معاملہ حل کرنے کے لیے شوہر کو بلایا۔
شوہر نے پولیس کو بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے اس کی بیوی نے بھی ہائی ہیل سینڈل کی خواہش کی تھی، جسے اس نے پورا کیا، لیکن وہ سینڈل پہن کر سیر کرنے گئی اور گر کر زخمی ہوگئی تھی۔ اس وجہ سے وہ دوبارہ وہ سینڈل خریدنے سے انکار کر رہا تھا۔
پولیس نے دونوں کو سمجھا بجھا کر صلح کرائی اور میاں بیوی خوشی خوشی اپنے گھر واپس لوٹ گئے۔
.ذریعہ: Nai Baat
پڑھیں:
کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
— فائل فوٹوکراچی میں شہری کو دوست سے ملنے پولیس اسٹیشن آنا مہنگا پڑ گیا۔
پولیس کے مطابق الفلاح تھانے میں افسر سے ملنے آئے شہری کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی، شہری اپنے دوست پولیس افسر سے مل کر باہر آیا تو موٹر سائیکل غائب تھی۔
پولیس کو سی سی ٹی وی ویڈیو چیک کرنے پر موٹر سائیکل چوری کا پتہ چلا۔
کراچی کے علاقے کلفٹن عیدگاہ پارک میں ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر شہری کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق ایک ملزم واردات سے قبل تھانے میں گیا اور شناختی کارڈ کی گمشدگی کی رپورٹ کے بہانے اندر کا جائزہ لیا۔
پولیس نے موٹر سائیکل چوری کی رپورٹ درج کر لی ہے اور ملزم کو تلاش کیا جا رہا ہے۔