کوئٹہ میں متعدد افراد کا پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں متعدد شہریوں نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کردیا۔تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں 90 افراد نے پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے سے انکار کیا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5 افرادگرفتار کرلیے گئے۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے مطابق 60 انکاری والدین کو آمادہ کرکے بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوادئے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے بتایا کہ پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانے والوں کو گرفتار کرکے جیل بھجوایا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کے قطرے
پڑھیں:
تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں، انسداد پولیو ٹیم سے بھر پور تعاون کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پرائم منسٹر ہاؤس میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کردیا۔
قومی انسداد پولیو مہم سے خطاب میں شہباز شریف نے شہریوں سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کےلیے پولیو کا خاتمہ ضروری ہے، تمام والدین سے گزارش ہے کہ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں پولیو نے ایک بار پھر سر اٹھایا، ہماری انسداد پولیو ٹیم دن رات مصروف ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ اجتماعی تعاون سے پولیو کے اس ناسور پر جلد قابو پالیں گے۔