ساہیوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ساہیوال ڈویژن میں تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے اور اب تک ڈویژن بھر کے228بازاروں میں سے175بازاروں سے تجاوزات ہٹادی گئی ہیں جن میں ضلع ساہیوال کے74میں سے52، ضلع اوکاڑہ کے101میں سے77اور ضلع پاک پتن کے53میں سے46بازار شامل ہیں۔ یہ بات کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے تجاوزات کے خلاف جاری مہم کی تفصیلات دیتے ہوئے بتائی۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ مہم کے دوران 6042شٹرز ہٹائے گئے اور7570پکی تجاوزات کو گرایا گیا جبکہ291دوکانوں کو بھی سیل کیا گیا جن میں 152ضلع ساہیوال، 27ضلع اوکاڑہ اور112ضلع پاک پتن کی ہیں۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے مزید بتایا کہ واگزار کرائی گئی اراضی کا کل رقبہ 252کنال سے زائد ہے۔ جن میں سے23کنال ضلع ساہیوال، 150ضلع اوکاڑہ اور79ضلع پاک پتن سے متعلق ہے اور اگر ان واگزار کرائی گئی جگہ کی مالیت کا اندازہ لگایا جائے تو یہ 11ارب روپے کے قریب بنتی ہے ۔ مزکورہ جگہ سالہا سال سے ناجائز تصارف میں تھی۔ انہوں نے کہا کہ عوام نے اس مہم کو بے حد سراہا ہے اور یہ اپنے منطقی انجام تک جاری رکھی جائے گی۔\378.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی

جامشورو میں تھانا بولا خان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 16 ہوگئی اور 25 سے زائد مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں، 12 افراد کی لاشیں بولا خان اسپتال میں ہیں۔

ڈپٹی کمشنر جامشورو کے مطابق ٹرک تیز رفتاری کے باعث کھائی میں گر گیا، ٹرک میں 40 سے زائد افراد سوار تھے، جو بلوچستان میں گندم کی کٹائی کے بعد واپس آرہے تھے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق جاں بحق افراد کا تعلق بھِیل برادری سے تھا، زخمیوں کو تعلقہ اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • لاہور کے مختلف علاقوں سے تجاوزات کا صفایا، 148 املاک سیل، 9 ٹرک سامان ضبط
  • پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخاب پر فیصلہ ہو چکا، حتمی فیصلہ جاری نہیں کرینگے:چیف الیکشن کمشنر
  • علامہ ساجد نقوی سے امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے وفد کی ملاقات
  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی
  • اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کا اقدام، ایک لاکھ ملازمین کی نوکریاں خطرے میں
  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 30 زخمی
  • کینالز نکالنے کے خلاف احتجاج جاری، وکلا کا ببرلو بائی پاس پر چار روز سے دھرنا
  • آر ڈی اے نے کلر روڈ روات پر سیور فوڈز کے گودام کو سر بمہر کر دیا، گرینڈ آپریشنز جاری رہے گا:ڈی جی کنزہ مرتضی
  • سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی کمشنر لاہور سے ملاقات، لہر منصوبے پر تحفظات کا اظہار 
  • بنگلادیش کی مفرور سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کیخلاف انٹرپول سے ریڈنوٹس کی درخواست