UrduPoint:
2025-12-13@23:18:38 GMT

سمندر کے نیچے انسانوں کو بسانے کیلئے زیر آب بیس کی تیاری

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

سمندر کے نیچے انسانوں کو بسانے کیلئے زیر آب بیس کی تیاری

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)ڈیپ نامی کمپنی زید سمندر ایک بیس قائم کرنے کے منصوبے پر کام کر رہی ہے جہاں لوگ قیام کے ساتھ طویل عرصے تک ملازمت بھی کر سکیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق رپورٹ کے مطابق بیس 200 میٹر پانی کے اندر ہوگا جس میں 6 سے زائد افراد رہ سکیں گے۔ یہ منصوبہ انسانوں کو طویل مدت تک پانی کے اندر رہنے اور کام کرنے کے قابل بنانے کا تجربہ فراہم کرے گا۔

کمپنی جو ویلز کے قریب گلوسٹر شائر میں واقع ہے، اپنے زیر آب پروجیکٹ کا موازنہ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کرتی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ اس سے انسانوں کے رہنے اور پانی کے اندر کام کرنے کے طریقے کو بدلا جا سکتا ہے۔کمپنی کا کہنا تھا کہ سمندر ہمارے زمین کے ایک بہت بڑے حصے پر محیط ہے۔

(جاری ہے)

اس پروجیکٹ سے ہمیں سمندر کے بارے میں مزید جاننے میں مدد ملے گی، بالکل اسی طرح جیسے خلائی تحقیق نے خلا کے بارے میں مزید جاننے میں ہماری مدد کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈیپ کمپنی کے صدر اسٹیو ایتھرٹن نے وضاحت کی کہ سینٹینیل پلیٹ فارم ایک پورا نظام ہے اس میں رہائش، نئی آبدوزیں، خصوصی سوٹ، اور ایک تربیتی پروگرام شامل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ سینٹینیل سسٹم بہت جدید ہے اور یہ صرف شروعات ہے۔ڈیپ کا مقصد سمندر کے بارے میں مزید جاننا ہے، بالکل اسی طرح جیسے NASA کا مقصد خلا کو تلاش کرنا ہے، نہ کہ صرف راکٹ بنانا۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

حکومت عمران خان کی کسی جیل منتقلی کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔رانا ثنااللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا ہیکہ اڈیالہ کے باہر مستقل احتجاج کی صورت میں حکومت عمران خان کی جیل منتقلی کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔  رانا ثنااللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی نے بطور جماعت اور عمران خان نے ادارے  پر براہ راست تنقید کی، ادارے کے خلاف بات چیت کو لوگ پسند نہیں کریں گے، بھارت ہمارا دشمن ملک ہے  لیکن عمران خان نے پراپیگنڈے میں اس کا ساتھ دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے گفتگو کا کوئی طریقہ کار نہیں اپنایا جاسکتا، ماضی میں پی ٹی آئی سے بات چیت کی کوشش کی گئی لیکن عمران خان کے اپنے بیانات کی وجہ سے ڈیڈ لاک کی صورتحال پیدا ہوئی۔ رانا ثنااللہ  نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چا ہیے کہ اڈیالہ کے باہر امن و امان کی صورتحال کو خراب نہ کریں، اگر یہ مستقل معمول بنا لیں گے کہ ہر منگل اور جمعرات کو اڈیالا کے قریب احتجاج کریں گی تو اس صورت میں حکومت عمران خان کی کسی جیل منتقلی کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی بطور جماعت اور عمران خان 9 مئی اوراپنے بیانات سیلاتعلقی کااظہار کریں اور معذرت کریں، ایسی صورت میں شاید کوئی راستہ کھلے، اگر عمران خان اپنے بیانات پرقائم رہتے ہیں توڈیڈ لاک برقرار رہیگا۔ انہوں نے کہا کہ بلاول کی سوچ ہمیشہ سیاسی اور جمہوری حوالے سے واضح رہی ہے، بلاول نے ہمیشہ افہام و تفہیم کی بات کی ہے، ہم چاہتے تھے کہ تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر خود کہہ چکیکہ سیاسی جماعتیں آپس میں بات کریں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت؛ قیمتی طوطے کو پکڑنے کی کوشش میں مالک کرنٹ لگنے سے ہلاک
  • عالمی بنک نے پاکستان کیلئے 40، اے ڈی بی نے 54 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
  • پاکستان نے بائنانس اور ایچ ٹی ایکس کو ابتدائی تیاری کیلئے این او سی جاری کر دیا
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
  • عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالر فنانسنگ کی منظوری دے دی
  • گوگل اے آئی گلاسز متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے
  • حکومت عمران خان کی کسی جیل منتقلی کے بارے میں سوچ سکتی ہے۔رانا ثنااللہ
  • حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعلیٰ سندھ
  • حکومت سندھ یونیسف کیساتھ تعاون مزید مضبوط کرنے کیلئے پُرعزم ہے: مراد علی شاہ
  • سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی میں ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی: فاروق ستار