سٹاک ہوم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں توہین قرآن کے واقعات میں شریک ایک شخص کو نسل پرستی پر اکسانے کے جرم میں سزا سنادی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹاک ہوم کی ضلعی عدالت نے تین جنوری کو پیر کی صبح سلوان نجم کو سزا اور جرمانہ سنایا۔ عدالت کے مطابق اس کے 2023 کی گرمیوں میں کیے گئے اقدامات مذہب پر تنقید اور آزادی اظہار کی حدود سے تجاوز کر گئے تھے۔

سلوان نجم پر چار مرتبہ قرآن پاک کی توہین کے دوران دیے گئے بیانات کی بنیاد پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان واقعات میں اس کا ساتھ سلوان مومیکا نے دیا تھا، جسے گزشتہ بدھ کو ایک ٹک ٹاک براڈ کاسٹ کے دوران گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔سلوان نجم، جو 1998 میں عراق سے سویڈن آیا اور 2005 میں سویڈش شہریت حاصل کی، اس نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس کے اقدامات آزادی اظہار کے قانون کے تحت جائز تنقید تھے۔

(جاری ہے)

تاہم جج گوران لنڈاہل نے کہا کہ آزادی اظہار کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ کوئی بھی کچھ بھی کہنے یا کرنے کے لیے آزاد ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد جج نے کہا کہ آزادی اظہار کے دائرے میں رہتے ہوئے مذہب پر تنقید کی کافی گنجائش ہے، لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کسی کو دوسروں کے عقائد کی توہین کرنے کی کھلی چھوٹ حاصل ہو۔سالوان مومیکا، جو کہ ایک عراقی پناہ گزین تھا، وہ بھی سلوان نجم کے ساتھ مقدمے میں نامزد تھا، لیکن اس کی ہلاکت کے بعد اس کے خلاف الزامات ختم کر دیے گئے۔

مومیکا کو اسٹاک ہوم کے قریب سودرتیلی میں اس کے اپارٹمنٹ کی بالکونی پر گولی مار کر ہلاک کیا گیا تھا۔ پولیس نے قتل کے شبہ میں پانچ افراد کو حراست میں لیا تھا، لیکن بعد میں انہیں رہا کر دیا گیا۔سویڈن کے وزیر اعظم الف کرسٹرشون نے کہا کہ خدشہ ہے یہ قتل کسی دوسرے ملک سے جڑا ہو سکتا ہے۔ ان کے مطابق سیکیورٹی ادارے اس معاملے پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، کیونکہ یہ کسی غیر ملکی طاقت سے منسلک ہو سکتا ہے۔

مومیکا کی سابق وکیل آنا روتھ نے کہا کہ ان کے موکل کو تحفظ نہیں دیا گیا، حالانکہ وہ اس بات کی گواہی دے چکے تھے کہ ان کے سر کی قیمت مقرر کی گئی تھی۔ انہوں نے نجم کے فیصلے کو ایک اہم عدالتی نظیر قرار دیا، لیکن کہا کہ مومیکا کے قتل کی وجہ سے یہ پس منظر میں چلا گیا ہے۔توہین قرآن کے واقعات سویڈن اور مسلم دنیا کے درمیان کشیدگی میں اضافے کا سبب بنے تھے اور سویڈن میں آزادی اظہار کی حدود پر شدید بحث کا آغاز ہوا تھا۔

استغاثہ نے عدالت میں مقف اپنایا کہ توہین قرآن کا مقصد مسلمانوں کی توہین کرنا تھا، جو کہ نسل پرستی پر اکسانے کے زمرے میں آتا ہے۔ سویڈن کے وزیر اعظم کرسٹرشون نے اس وقت کہا تھا کہ بیرونی عناصر سویڈن کے آزادی اظہار کے قوانین کو نفرت پھیلانے اور ملک کو عالمی تنازعات میں الجھانے کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات کا عندیہ بھی دیا تھا کہ اگر قومی سلامتی کو خطرہ ہوا تو حکومت توہین قرآن پر پابندی لگانے پر غور کرے گی۔

اس وقت سویڈن نیٹو کا رکن نہیں تھا اور خدشہ تھا کہ یہ تنازع اس کی رکنیت میں رکاوٹ بن سکتا ہے، تاہم سویڈن گزشتہ مارچ میں نیٹو کا باضابطہ رکن بن گیا۔رپورٹس کے مطابق حکومت نے اس بہار میں پارلیمنٹ میں توہین قرآن پر پابندی کا بل پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم وزارت انصاف کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر غور کر رہی ہے اور مستقبل میں اس حوالے سے اپنا لائحہ عمل پیش کرے گی۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آزادی اظہار توہین قرآن سلوان نجم نے کہا کہ کے مطابق

پڑھیں:

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

راؤ دلشاد : پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس میں 4بجے  شروع ہونا ہے ،گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اجلاس کی میزبانی کریں گے،وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ اجلاس میں شرکت کریں گے
سینئر وزیر مریم اورنگزیب ،خواجہ سعد رفیق بھی شریک ہوں گے،

پیپلز پارٹی کے راجہ پرویز اشرف اور ندیم افضل چن ،سید حسن مرتضی اور حیدر علی گیلانی بھی اجلاس میں شریک ہوں گے،بیٹھک میں گزشتہ اجلاس کی فیصلوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا
دونوں جماعتوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال ہوگا
 

اسحاق ڈار کی افغان حکام سے اہم ملاقاتیں، مشترکہ امن و ترقی کا عہد

متعلقہ مضامین

  • یوتھ پالیسی کے تحت نوجوانوں کواقتدار کے عمل میں  شریک کیا جائے گا،امیرمقام
  • بھارت اقلیتوں کیلئے جہنم اور پاکستان میں مکمل مذہبی آزادی
  • ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کا فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی
  • بی جے پی عدلیہ کی توہین کرنے والے اپنے اراکین پارلیمنٹ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی، جے رام رمیش
  • پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
  • دارارقم سکولز خیابان قائد کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا منصورہ آڈیٹوریم میں انعقاد
  • دارارقم منصورہ برانچ لاہور میں طلبہ وطالبات کے اعزاز میں تکمیل حفظ قرآن کی تقریب
  • ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا
  • ظلم و جبر بھارت سے آزادی کا راستہ ہرگز نہیں روک سکتا, سرینگر میں پوسٹر چسپاں
  • آٹھویں آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے، آرمی چیف بطور مہمان خصوصی شریک