منیر اکرم کی صدر یو این سیکیورٹی کونسل سے ملاقات،نائب وزیراعظم سینیٹر اسحق ڈار کا خط پیش
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی صدر سیکیورٹی کونسل کونائب وزیراعظم سینیٹر اسحق ڈار کا خط پیش کردیا۔تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر پر سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی صدر سیکیورٹی کونسل سے ملاقات کی۔ منیر اکرام نے نائب وزیراعظم سینیٹر اسحق ڈار کا خط بھی پیش کیا۔مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی۔خط میں کہا گیا ہے کہ کشمیر پر فیصلہ کن اقدامات کریں، قراردادوں پر عمل کرائیں۔خط اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو بھی ارسال کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ
پڑھیں:
یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف سے ملاقات
متحدہ عرب امارات کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللّٰہ بن زاید کی وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات میں، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور باہمی دلچپسی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔
یو اے ای کے نائب وزیراعظم اور پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے یو اے ای کی پاکستان کیلئے حمایت کو سراہا، شیخ عبداللّٰہ بن زاید آل نہیان نے دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا عزم ظاہر کیا۔