---فائل فوٹو 

کراچی کے لڑکے سے شادی کے لیے پاکستان آئی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس جناح اسپتال کراچی کے اسپیشل وارڈ میں داخل ہیں جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

’دی نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی خاتون کے علاج کے لیے تشکیل دی گئی ڈاکٹروں کی ٹیم کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ امریکی خاتون ذہنی بیماری ’بائی پولر ڈس آرڈر‘ میں مبتلا ہیں۔

امریکی خاتون کی کبھی واپس جانے کبھی پاکستان میں رہنے کی ضد، جناح اسپتال میں علاج جاری

کراچی کراچی کے لڑکے سے شادی کے لئے آئی امریکی.

..

ڈاکٹروں کی ٹیم کا کہنا ہے کہ طبی ٹیسٹ میں خاتون کو نفسیاتی بیماری بائی پولر ڈس آرڈر (Bipolar Disorder) کی تصدیق ہوئی ہے جس کا علاج امریکا میں بھی کیا جا رہا تھا۔

اس سے قبل جناح اسپتال میں زیرِ علاج امریکی خاتون میں ہیموگلوبن لیول کی کمی سامنے آئی تھی جس کے پیشِ نظر انہیں دو بار خون لگایا جا چکا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون کو جگر کے مسائل کا بھی سامنا ہے، مریضہ اسپتال کا کھانا کھانے سے انکار اور فاسٹ فوڈ کی فرمائشیں کرتی رہتی ہیں۔

جے پی ایم سی کے ڈاکٹروں، امریکی خاتون کے علاج پر مامور ٹیم کا کہنا ہے کہ مریضہ کے جگر سے متعلق ٹیسٹ LFT کی رپورٹ بھی صحیح نہیں آئی ہے۔

امریکی خاتون کا مذاق نہ اڑائیں انہیں احترام کیساتھ ملک بدر کریں: نادیہ حسین کی حکومت سے اپیل

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل، اداکارہ و میزبان نادیہ حسین نے حکومت سے مخلصانہ اپیل کی ہے کہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کا مذاق نہ اڑائیں اور اسے احترام کے ساتھ ملک بدر کریں۔

دوسری جانب ماہرِ نفسیات پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال آفریدی نے کہا ہے کہ بائی پولر ڈس آرڈر ایک نفسیاتی بیماری ہے جو ختم نہیں ہوتی لیکن دوا اور تھیراپی کے ذریعے اسے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس بیماری میں مریض کی کیفیت میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے، مریض کبھی روتا ہے اور کبھی ہنستا ہے، اس بیماری میں 2 فیصد لوگ مبتلا ہیں اور یہ مرض 80 فیصد وراثت میں ملتا ہے۔

اس مرض میں مبتلا مریض ڈپریشن کا شکار رہتا ہے اور شدید ڈپریشن کی صورت میں نشے اور خودکشی کی طرف بھی مائل ہو سکتا ہے۔


دوسری جانب امریکی خاتون کی سوشل میڈیا پر ڈانس کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں انہیں خوش گوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اس سے قبل بھی جناح اسپتال سے امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنس کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں اسپتال میں ڈاکٹر سے بات کرتے ہوئے دکھا گیا تھا۔

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: امریکی خاتون بائی پولر ڈس جناح اسپتال

پڑھیں:

لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار


لاہور کے فیکٹری ایریا میں اوورسیز پاکستانی خاتون کے ساتھ دن دیہاڑے ڈکیتی کا واقعہ پیش آیا ہے، ڈاکوؤں نے خاتون پر تشدد بھی کیا۔

موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا کر سونے کی چین چھین لی، واردات کا شکار ہونے والی خاتون حمیرا وقاص پاکستانی نژاد برطانوی ہیں۔

چند گھنٹے قبل ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی،
خاتون گلی میں جیسے ہی گاڑی سے اتری موٹرسائیکل سوار ڈاکو پہنچ گئے۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی حملے کا منصوبہ ایک اور چیٹ روم میں لیک ہونے کا انکشاف
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مسافروں سے بھرا ٹرک کھائی میں گر گیا، 16 افراد جاں بحق
  • جامشورو: تھانہ بولاخان کے قریب مزدا ٹرک حادثے میں ہلاک افراد کی تعداد 14 ہو گئی
  • لاہور: ڈاکو اوورسیز پاکستانی خاتون پر تشدد کرنے کے بعد سونے کی چین چھین کر فرار
  • پنجاب؛ 6ہزار میں سے 4ہزار ترقیاتی اسکیمز ناجائز ہونے کا انکشاف
  • سندھ کے بیشتر سرکاری اسپتالوں میں قواعد کیخلاف تعیناتیاں، مریضوں کو علاج میں دشواریاں
  • شادی کی تقریب سے واپسی پر چلتی کار میں جنسی زیادتی کی کوشش، مزاحمت پر 26 سالہ مہندی آرٹسٹ قتل
  • یمن کے ہاتھوں مہنگے امریکی ڈرونز کی تباہی، فاکس نیوز نے اہم انکشاف کر دیا
  • فلم ویلکم کے اداکار کا اکشے کمار کے ملازموں سے بھی کم معاوضہ ملنے کا انکشاف
  • خاتون کا نوٹوں سے بھرا ہوا چوری شدہ بیگ پولیس نے کس طرح تلاش کیا؟