UrduPoint:
2025-04-21@23:26:33 GMT

سعودی عرب میں واٹس ایپ کالز کی سہولت بحال ہونے کی اطلاعات

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

سعودی عرب میں واٹس ایپ کالز کی سہولت بحال ہونے کی اطلاعات

ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 06 فروری 2025ء ) سعودی عرب میں 6 سال بعد واٹس ایپ کالز کی سہولت دوبارہ بحال ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب میں واٹس ایپ کے بہت سے صارفین نے اطلاع دی ہے کہ آڈیو اور ویڈیو کالنگ کی سہولت برسوں کی پابندی کے بعد دوبارہ ایکٹیویٹ کر دی گئی ہے، تاہم اس بارے میں کوئی سرکاری تصدیق نہیں ہوئی ہے کہ آیا یہ مستقل تبدیلی ہے یا عارضی طور پر کسی تجرباتی بنیاد پر ایسا ممکن ہوا۔

اس حوالے سے مقامی ٹیکنالوجی کے ماہر عبداللہ السبیعی کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ٹیلی کمیونیکیشن اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لیے سعودی عرب کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے، جس سے صارفین کے لیے ممکنہ طور پر مواصلات میں بہتری آئے گی۔ بتایا جارہا ہے کہ دنیا کی سب سے زیادہ استعمال ہونے والی میسجنگ ایپس میں سے ایک واٹس ایپ نے 2015ء میں وائس کالز اور 2016ء میں ویڈیو کالز متعارف کرائی تھیں، تاہم سعودی عرب میں ریگولیٹری پالیسیوں کی وجہ سے ان خصوصیات کو بلاک کر دیا گیا تھا اگرچہ کبھی کبھار مختصر ایکٹیویشن کی رپورٹس آتی رہی ہیں لیکن وہ عام طور پر پالیسی شفٹوں کی بجائے تکنیکی اپ ڈیٹس سے منسلک ہوتی تھیں۔

(جاری ہے)

معلوم ہوا ہے کہ اس حوالے سے مارچ 2024 میں بھی قیاس آرائیاں ہوئیں کہ پابندی مستقل طور پر ہٹا دی گئی ہے لیکن سعودی عرب کے کمیونیکیشن، سپیس اینڈ ٹیکنالوجی کمیشن کی جانب سے اس وقت ان دعوؤں کی تردید کی گئی، تاہم اگر موجودہ ایکٹیویشن مستقل ثابت ہوتی ہے تو یہ مملکت کے اندر رابطے میں نمایاں بہتری کی نشاندہی کرے گی۔                                                                                  .

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے واٹس ایپ

پڑھیں:

احسن بھون اور عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا

پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کے موقع پر وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل کا کہنا تھا کہ آج تاریخی دن ہے، پنجاب بار کونسل میں مینوئل سسٹم کو ختم کر دیا گیا، وکالت کے لائسنس کے امیدوار اب مینوئل سسٹم کے بجائے آن لائن فائل جمع کرواسکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ اور ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان احسن بھون اور وائس چیئرمین عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا۔ پنجاب بار کونسل میں سہولت انٹری کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، تقریب میں سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ اور ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان احسن بھون نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

افتتاحی تقریب میں وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ اور چیئرمین ایگزیکٹو کمیٹی سمیت دیگر موجود تھے۔ سربراہ عاصمہ جہانگیر گروپ اور ممبر جوڈیشل کمیشن پاکستان احسن بھون نے کہا کہ سہولت سینٹر کے قیام سے وکلا کی مشکلات ختم ہوں گی، ہمارے گروپ کا مقصد تنقید کرنا نہیں بلکہ وکلا کی فلاح وبہبود کے لیے اقدامات کرنا ہے۔

وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل عرفان صادق تارڑ نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، پنجاب بار کونسل میں مینوئل سسٹم کو ختم کر دیا گیا، وکالت کے لائسنس کے امیدوار اب مینوئل سسٹم کے بجائے آن لائن فائل جمع کرواسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کے سہولت سینٹر سے وکلا کی ڈگری ویری فکیشن کو بھی آن لائن کر دیا گیا جس سے جعلی وکلا کو فوری پکڑا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ریلوے ٹریک بحال ہونے کے 9 ماہ بعد سبی سے ہرنائی پہلی ٹرین کی کامیاب آزمائش
  • 67 ہزار عازمین حج کا کوٹہ بحال کرنے کی کوشش کی، سعودی عرب نے 10 ہزار کی اجازت دی ہے، وزیر مذہبی امور
  • وزیراعظم نے مویشت بحال کی حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں : عطاتارڑٍ
  • بالاکوٹ: 5 ماہ بعد شاہراہِ کاغان کو ناران تک ٹریفک کیلئے کھول دیا گیا
  • سعودی عرب میں بس حادثہ، خواتین 5 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق
  •   عرفان صدیقی کی  شکیل ترابی کو جماعت اسلامی کا سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد
  •   اوورسیز کا زمینوں کے تحفظ، خصوصی عدالتوں اور سرمایہ کاری سہولت مرکز کے قیام کا مطالبہ
  • احسن بھون اور عرفان صادق تارڑ نے پنجاب بار کونسل کے پہلے سہولت سینٹر کا افتتاح کر دیا
  • نیا واٹس ایپ فراڈ: تصویر ڈاؤن لوڈ کرنے سے فون ہیک اور بینک اکاؤنٹ خالی ہونے کی حقیقت کیا؟
  • کلمر صدمے سے دوچار ہے، اسے واپس لایا جائے گا، سینیٹر کرس وان ہولن