صدر مملکت آصف علی زرداری نےچین کی ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی چیانگ سے گریٹ ہال آف دی پیپل میں ملاقات کی۔صدر مملکت نے دونوں ملکوں کے مابین پائیدار اور گہری "آل ویدر اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنرشپ" پر روشنی ڈالی، دونوں ممالک کے رہنماؤں کا پے در پے نسلوں نے دوستی کو مضبوط کیا، صدر مملکت نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔صدر مملکت نے علاقائی روابط اور اقتصادی ترقی کے فروغ میں پاک چین اقتصادی راہداری کے اہم کردار پر روشنی ڈالی ، صدر مملکت نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کے لیے چین کی مسلسل حمایت کو سراہا فریقین کا سی پیک 2.

0 کے تحت قابل تجدید توانائی، سائنس اور ٹیکنالوجی، انفراسٹرکچر اور زراعت کے شعبوں میں تعاون گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔دونوں رہنماؤںنے B2B اور نجی شعبے کے روابط کے ذریعے تجارتی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے مواقع پر بھی تبادلہ خیال کیا،ملاقات میں مشترکہ مستقبل کی پاک چین کمیونٹی کے قیام کے لیے عوامی اور ثقافتی تبادلوں کو وسعت دینے پر زوردیا گیا۔    صدر پاکستان کے چین کے دورے کے دوران بیجنگ میں پاکستان اور چین کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی،تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، نائب وزیراعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے شرکت کی۔تقریب میں پاکستان اور چین کے مابین مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے، پاکستان کی ٹھٹھہ سیمنٹ کمپنی اور چین کے چنگ گانگ کنسٹرکشن گروپ کے مابین ایم یو پر دستخط کیے گئے ،یاد داشت کے تحت پاکستان میں سیمنٹ کی پیداوار میں 5000 ٹن یومیہ اضافے کیلئے پروڈکشن لائن لگائی جائیگی ۔ سندھ کے محکمہ توانائی اور چین کی منگ یانگ قابل تجدید توانائی کمپنی کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر بھی دستخط ہوئے،یاد داشت کے تحت پاکستان میں قابل تجدید توانائی کے مختلف منصوبوں پر تعاون کیا جائے گا ،تقریب میں حکومت سندھ اور چین کی کمپنی کے مابین کوئلے کی گیسی فکیشن اور یوریا کے پیداواری پلانٹ کے منصوبے کی یاد داشت پر بھی دستخط ہوئے۔    

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

روانڈا کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات

روانڈا کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے جمہوریہ روانڈا کے خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر Olivier J.P Nduhungirehe کی آج وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات ہوئی. وزیر اعظم نے روانڈا کے وزیر خارجہ کا خیرمقدم کیا اور صدر پال کاگامے (Paul Kagame) اور وزیر اعظم ایڈورڈ اینگیرینٹے (Edouard Ngirente) کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے صدر کاگامے کو پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت دی۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے روانڈا کے ساتھ مختلف شعبوں بالخصوص تجارت، سرمایہ کاری اور عوامی تبادلوں میں باہمی طور پر مفید تعاون کو مزید مضبوط بنانے کیلئے پاکستان کی خواہش کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے روانڈا کو اسلام آباد میں اپنا مشن کھولنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ یہ بزنس ٹو بزنس روابط سے دوطرفہ تجارت کو بڑھانے میں معاون ثابت ہو گا. روانڈا کے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم کی نیک تمناؤں پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ روانڈا پاکستان کے ساتھ تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک تجارتی وفد ان کے ساتھ پاکستان آیا ہوا تھا اور لاہور میں تجارت کے فروغ کیلئے منعقدہ تقریب میں شریک ہوا۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین اقوام متحدہ میں کثیرالجہتی تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ پاکستان اور روانڈا کے درمیان بین الاقوامی فورمز پر مشترکہ اقدار، باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی دوستانہ اور خوشگوار تعلقات ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • روانڈا کے وزیر خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • نائب وزیر اعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم شیخ عبداللہ بن زید النہیان کے مابین بات چیت
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی مختلف یادداشتوں پر دستخط
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ یو اے ای کے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور روانڈا کا دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان مختلف مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور یو اے ای کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط
  • یو اے ای کے نائب وزیراعظم شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان سے اسحاق ڈار کی ملاقات، مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
  • پاکستان اور روانڈا تعلقات میں پیشرفت؛ سرمایہ کاری سمیت دیگر مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط