چینی صدر نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب میں شر کت کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 February, 2025 سب نیوز



بیجنگ : نویں ایشیائی سرمائی کھیلوں کی افتتاحی تقریب جمعہ کو صوبہ ہیلونگ جیانگ کے شہر ہاربن میں منعقد ہوگی۔

جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے اور ایشیائی سرمائی کھیلوں کے افتتاح کا اعلان کریں گے۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان کے صدر آصف علی زرداری ، برونائی کے سلطان حسن البلقیہ، کرغزستان کے صدر صدیر جاپاروف، ، تھائی لینڈ کی وزیر اعظم پھیتھونگ تھارن شناوترا اور جمہوریہ کوریا کی قومی اسمبلی کے اسپیکر وو وان سک سمیت غیرملکی رہنما  شرکت کریں گے۔

 چائنا میڈیا گروپ افتتاحی تقریب کو براہ راست نشر کرے گا  جب کہ  شنہوا نیٹ اسے تصاویر اور متن کے ساتھ براہ راست نشر کرے گا۔اس سے قبل 7 تاریخ کی  دوپہر  صدر شی جن پھنگ   کی جانب سے افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین آنے والے غیر ملکی رہنماؤں کے لیے استقبالیہ ضیافت کا اہتمام بھی  کیا جائے گا ۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: افتتاحی تقریب میں کریں گے

پڑھیں:

باکو بائی ایئر: پی آئی اے آج ’ایشیائی پورپ‘ کی جانب پہلی اُڑان بھرے گی

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی ایشیائی یورپ باکو کے لیے پروازوں کے آغاز کی تیاریاں مکمل ، باکو کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز، 174 مسافروں کو لے کر آج (20 اپریل) کی صبح لاہور سے روانہ ہوگی۔

پی آئی اے کے ترجمان عبداللہ حفیظ خان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق قومی ایئر لائن کی جانب سے باکو کی پروازیں شروع کرنے سے قبل لاہور میں روڈ شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ٹریول ایجنٹس، ٹور آپریٹرز اور سیاحت سے منسلک افراد نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:پی آئی اے : برطانیہ کے لیے پرواز کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور ہوگئیں؟

پی آئی اے آج اتوار (20 اپریل) سے لاہور سے باکو کے لیے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے جا رہی ہے۔ ایشیا کا یورپ کہلائے جانے والا شہر باکو دنیا کے ایک بڑے سیاحتی مقام کی حیثیت سے ابھر رہا ہے۔ خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر، لذیذ کھانے، مذہبی اور ثقافتی مقامات باکو کی وجہ شہرت ہیں۔

روڈ شو کے شرکا کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پی آئی اے لاہور کو مزید نئی پروازیں دینے کی منصوبہ بندی کررہی ہے۔ باکو کے لیے پی آئی اے کی پہلی پرواز، 174 مسافروں کو لے کر آج اتوار (20 اپریل) کو روانہ ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آذربائیجان باکو پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن پی آئی اے

متعلقہ مضامین

  • ایرانی وزیر خارجہ چین کا دورہ کریں گے ، چینی وزارت خارجہ
  • ٹیرف جنگ کے تناظر میں اتحادیوں کا امریکہ پر اعتماد انتہائی کم ہو چکا ہے، چینی میڈیا
  • پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ 
  • چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان کی 10ویں سالگرہ پر تقریب، مقررین کا خطاب
  • پاکستان کا 3 ارب 40 کروڑ ڈالر کا چینی قرض ری شیڈول کرانے کا فیصلہ
  • پاکستان کی سنگاپور میں منعقد ہونے والے ’’تھنک ایشیا‘‘فورم میں شرکت
  • باکو بائی ایئر: پی آئی اے آج ’ایشیائی پورپ‘ کی جانب پہلی اُڑان بھرے گی
  • چین سے قرض ری شیڈولنگ کا معاملہ ایک بار پھر اٹھانے کا فیصلہ
  • وزیر خزانہ اورنگزیب  عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکہ چلے گئے 
  • وزیرخزانہ عالمی معاشی اجلاسوں میں شرکت کیلئے امریکا روانہ، اہم ملاقاتیں کرینگے