UrduPoint:
2025-04-22@07:09:21 GMT

کراچی: ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، 3 کمسن بہن بھائی زخمی

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

کراچی: ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، 3 کمسن بہن بھائی زخمی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)گلشن معمار ایوب شاہ مزار کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق جبکہ تین کمسن بہن اور بھائی زخمی ہوگئے۔متوفی کی لاش اور زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 20 سالہ اسماعیل ولد رحیم کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے بہن بھائیوں 4 سالہ دعا ، 5 سالہ ریحان اور 6 سالہ انس کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔متوفی اسماعیل اور تینوں بچے موٹر سائیکل پر سوار تھے جبکہ حادثہ نامعلوم تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔

.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  

کراچی:

 شیر شاہ کے علاقے محمدی روڈ گلی نمبر 20 میں فائرنگ کے واقعے میں 4 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجایا گیا۔

ایس ایچ او شیرشاہ نند لعل نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ محلے میں جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس میں 4 افراد 35 سالہ عبدالعزیز ، 33 سالہ عذیر ، 22 سالہ اعظم اور 19 سالہ عبداللہ زخمی ہوئے ہیں۔

تاہم پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لیا ہے اور اس حوالے سے زخمی افراد کے بھی بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں جس کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل  میں لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • لبرٹی: سامان چور ی کی کوشش ‘ نوجوان جنگلے میں پھنس کرجاں بحق
  • کراچی: تھانے میں دوست سے ملنے آئے شہری کو FIR کٹوانی پڑ گئی
  • کراچی: شیرشاہ میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 4 افراد زخمی  
  • کراچی: تیز رفتار آئل ٹینکر موٹر سائیکل سوار کو روند دیا
  • موٹرسائیکل سوار ہوشیار! یہ سرٹیفکیٹ لازمی لینا ہوگا
  • کراچی: موٹر سائیکل حادثات میں 3 افراد جاں بحق
  • کراچی، مختلف ٹریفک حادثات میں 3 افراد جاں بحق، ایک زخمی
  • کراچی: تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا، تین افراد زخمی
  • کراچی میں نماز کیلیے جانے والے بزرگ کو واٹر ٹینکر نے کچل دیا
  • کراچی میں اناڑی سکیورٹی گارڈ نے گولی چلادی، نوجوان زخمی؛ ویڈیو سامنے آ گئی