موسمیاتی تبدیلی پاکستان کیلئے صرف ایک خطرہ نہیں اب ایک حقیقت بن گئی ہے: احسن اقبال
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال—فائل فوٹو
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی پاکستان کے لیے صرف ایک خطرہ نہیں اب ایک حقیقت بن گئی ہے، ہمیں گرین پاکستان کی طرف جانا ہو گا، ہم تاخیر نہیں کر سکتے۔
اسلام آباد میں موسمیاتی تبدیلی پر بین الاقوامی کانفرنس خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلی پر پالیسی سے اب عملدرآمد کی طرف جانا ہو گا۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں انفرادی کوشش سے اجتماعی ذمے داری کی طرف جانا ہو گا، آلودگی میں ہمارا حصہ بہت کم ہے لیکن ہم سب سے زیادہ موسمیاتی تبدیلی کا شکار ملک ہیں۔
برمنگھم میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو بڑی معاشی طاقت بنائیں گئے، اقتصادی میدان میں پاکستان آڑان بھر رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اسموگ اب ایک قومی بڑا مسئلہ بن گئی ہے، پاکستان نے موسمیاتی تبدیلی پالیسی اور پلان لایا، پالیسی پر عملدرآمد کرنا ہو گا۔
ان کا کہنا ہے کہ اڑان پاکستان پروگرام میں موسمیاتی تبدیلی شامل ہے، موسمیاتی تبدیلی کا مسئلہ ایک ملک اکیلے حل نہں کر سکتا، دنیا کو اکٹھا ہونا ہو گا۔
احسن نے یہ بھی کہا کہ ہمیں دوسروں کا انتظار نہیں کرنا چاہیے، پاکستان کو لیڈ لے کر مثال قائم کرنا ہو گی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: موسمیاتی تبدیلی احسن اقبال کہا کہ
پڑھیں:
شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کا یوم وفات آج منایا جا ئے گا
اسلام آباد (اپنے سٹا ف رپو رٹر سے) آج ہم شاعرِ مشرق اور مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا یومِ وفات عقیدت و احترام سے منا رہے ہیں۔ علامہ اقبال کے افکار، فلسفہ اور شاعری ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور ہمیں اپنی انفرادی و قومی زندگی میں پیغامِ اقبال پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے برصغیر کے مسلمانوں کی سیاسی سمت کے تعین میں بھی بنیادی کردار ادا کیا۔1930 ء کے خطبہ الہ آباد میں برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ ریاست کا تصور پیش کیا۔ ان کی سیاسی سوچ مسلمانوں کی جداگانہ شناخت کی عکاس تھی۔ آج جب ہمیں مختلف سماجی، معاشی اور فکری چیلنجز درپیش ہیں، ہمیں اقبال کی تعلیمات کو مشعلِ راہ بنانا ہو گا۔