حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس: پرویز الہٰی کو دوبارہ نوٹس جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
—فائل فوٹو
سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کو دوبارہ نوٹس جاری کر دیا۔
جسٹس امین الدین کی سربراہی میں آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
دورانِ سماعت عدالتی عملے نے کہا کہ پرویز الہٰی کو نوٹس جاری ہوا تھا لیکن نوٹس کی تعمیل نہیں ہوسکی تھی۔
عدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل ہے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے حمزہ شہباز کے وکیل حارث عظمت سے سوال کیا کہ کیا کیس میں اب کچھ باقی رہ گیا ہے؟ جس فیصلے پر نظرثانی چاہ رہے ہیں وہ آرٹیکل 63 اے والے کیس کی بنیاد پر تھا، آرٹیکل 63 اے والا فیصلہ ہی ختم ہوگیا تو موجودہ کیس میں کیا بچا ہے؟
وکیل حارث عظمت نے بتایا کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب الیکشن کیس کا فیصلہ اب بھی برقرار ہے۔
جس کے بعد آئینی بینچ نے حمزہ شہباز وزارت اعلیٰ کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کی قیادت کے اعلی سطح وفد کی ملاقات, ملاقات میں چوہدری عبدالرحمن صدر مسلم لیگ ن یو کے، شاہ غلام قادر صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر، طارق فاروق سیکریٹری جنرل مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئیر امیر مقام، وزیرِ عوامی امور رانا مبشر اقبال اور مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ شریک تھے. ملاقات میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو ہوئی. ملاقات میں وفاقی حکومت کے آزاد جموں و کشمیر کیلئے جاری ترقیاتی پروگرام پر بھی گفتگو ہوئی.