بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) اقوام متحدہ کی امن فورس (یو این آئی ایف آئی ایل)نے کہا ہے کہ لبنانی فوج کے ساتھ مل کر جنوبی علاقوں میں کام کرنا ضروری ہے، اسرائیل نے ابھی تک مشرقی سیکٹر کے تمام علاقوں سے انخلا نہیں کیا ۔ العربیہ اردو کے مطابق یواین امن فورس کے ترجمان اینڈریا ٹینینٹی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیاہے جب اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں نبطیہ گورنری کے قصبوں راب ثلاثین اور یارون میں گھروں کو جلا اور دھماکوں سے اڑا رہی ہے، اس طرح گزشتہ روز بھی جنگ بندی معاہدے کی2 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں۔

ا عدادوشمار کے مطابق 72 روز قبل معاہدے کے نافذ العمل ہونے کے بعد سے اسرائیل کی جانب سے 854 خلاف ورزیاں کی گئی ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے مرجیعون ضلع میں واقع قصبے راب ثلاثین میں متعدد مکانات کو آگ لگا دی،بنت جبیل ضلع کے قصبے یارون میں اسرائیلی فوج نے منظم بمباری کی جس میں متعدد گھروں کو نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

قابل ذکر ہے کہ اس معاہدے میں 60 دن کی ایک مخصوص ڈیڈ لائن شامل تھی جس دوران اسرائیل جنگ کے دوران جنوبی لبنان کے ان قصبوں سے دستبردار ہو جائے گا جن پر اس نے قبضہ کیا تھالیکن اس نے مکمل انخلا پر عمل درآمد سے انکار کر کے معاہدے کی خلاف ورزی کی۔

اسرائیلی فوج کو دی گئی ڈیڈ لائن 26 جنوری کو ختم ہوگئی تھی مگر بعد میں امریکا کی کوششوں سے ڈیڈ لائن میں 18 فروری تک توسیع کی گئی۔ لبنان کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک اسرائیلی فوج کی جانب سے معاہدے کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں 67 افراد شہید اور 263 زخمی ہو چکے ہیں۔ واضح رہے کہ لبنان میں فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں 4,098 افرادشہید اور 16,888 زخمی ہوئے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل تھی، اس کے علاوہ تقریباً 1,400,000 افراد بے گھر ہوئے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اسرائیلی فوج

پڑھیں:

افریقہ میں امریکہ کا غیر ضروری سفارت خانے اور قونصل خانے بند کرنے پر غور

مسودے کے مطابق موجودہ افریقہ بیورو کو ختم کردیا جائے گا، اس کی جگہ افریقی امور کے لیے خصوصی ایلچی دفتر ہوگا جو محکمہ خارجہ کے بجائے وائٹ ہاؤس کی داخلی قومی سلامتی کونسل کو رپورٹ کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ براعظم افریقہ میں امریکی سفارتی موجودگی کو کم کرنے پر غور کررہے ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں زیرغور حکم نامے کے مسودے کے مطابق امریکا، افریقہ میں اپنی سفارتی موجودگی کو ڈرامائی طور پر کم کرے گا اور محکمہ خارجہ کے آب و ہوا کی تبدیلی، جمہوریت اور انسانی حقوق سے متعلق دفاتر کو بھی ختم کر دیا جائے گا۔

وائٹ ہاؤس میں اس نوعیت کے زیرغور حکم نامے کی موجودگی کی خبر نیویارک ٹائمز نے افشا کی، جس کے بعد امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا کہ نیویارک ٹائمز، ایک اور دھوکے کا شکار ہوگیا ہے، یہ خبر جعلی ہے۔ تاہم اے ایف پی کی طرف سے دیکھے گئے ایگزیکٹو آرڈر کے مسودے کی نقل میں اس سال یکم اکتوبر تک محکمہ خارجہ کی مکمل ساختی تنظیم نو کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

حکم نامے کے مسودے میں کہا گیا ہے کہ اس کا مقصد مشن کی ترسیل کو ہموار کرنا، بیرون ملک امریکی طاقت کو پیش کرنا، فضول خرچی، فراڈ، بدسلوکی کو کم کرنا اور محکمہ کو امریکا فرسٹ اسٹریٹجک ڈاکٹرائن کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔ سب سے بڑی تبدیلی امریکی سفارتی کوششوں کو چار خطوں یوریشیا، مشرق وسطیٰ، لاطینی امریکا اور ایشیا پیسیفک میں منظم کرنا ہوگی۔

مسودے کے مطابق موجودہ افریقہ بیورو کو ختم کردیا جائے گا، اس کی جگہ افریقی امور کے لیے خصوصی ایلچی دفتر ہوگا جو محکمہ خارجہ کے بجائے وائٹ ہاؤس کی داخلی قومی سلامتی کونسل کو رپورٹ کرے گا۔ مسودہ حکم میں کہا گیا ہے کہ سب صحارا افریقہ میں تمام غیر ضروری سفارت خانے اور قونصل خانے بند کر دیے جائیں گے، باقی تمام مشنوں کو ہدف شدہ، مشن پر مبنی تعیناتیوں کا استعمال کرتے ہوئے ایک خصوصی ایلچی کے تحت مضبوط کیا جائے گا۔

زیر بحث تازہ ترین تجویز امریکی میڈیا میں ایک اور مجوزہ منصوبے کے لیک ہونے کے بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت محکمہ خارجہ کے پورے بجٹ کو نصف کردیا جائے گا، تازہ ترین منصوبے میں، آب و ہوا کی تبدیلی اور انسانی حقوق سے متعلق موجودہ دفاتر کو ختم کر دیا جائے گا۔ کینیڈا میں، جو واشنگٹن کا ایک اہم اتحادی ہے اور جس کے بارے میں ٹرمپ نے بارہا تجویز دی ہے کہ اسے ضم کر کے 51ویں ریاست بنا دیا جائے، ٹیم کو نمایاں طور پر محدود کیا جائے گا، اور اوٹاوا میں سفارت خانے کے عملے کے حجم میں بھی کمی لائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • افریقہ میں امریکہ کا غیر ضروری سفارت خانے اور قونصل خانے بند کرنے پر غور
  • 26؍اپریل کو مکمل ملک گیر ہڑتال ہو گی، حافظ نعیم الرحمان
  • آئی ایس او کا "شراکہ" کی سرگرمیوں و اسرائیل کیخلاف کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
  • اسرائیل کی جانب سے لبنان میں ایک گاڑی پر ڈرون حملہ
  • ہم جنگ کا خاتمہ اس وقت تک نہیں کریں گے جب تک حماس کو ختم نہ کردیں: نیتن یاہو
  • حماس کے مکمل خاتمے تک غزہ میں جنگ جاری رہے گی، نیتن یاہو
  • امریکا-ایران مذاکرات؛ ماہرین جوہری معاہدے کا فریم ورک تیار کریں گے، ایرانی وزیرخارجہ
  • نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے، وزیرداخلہ
  • 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ خاموش ہے، منعم ظفر خان
  •  نیشنل پولیس اکیڈمی کی بین الاقوامی معیار کے مطابق مکمل تنظیم نو کی جا رہی ہے، وزیر داخلہ