طلبا کے لیے خوشخبری ! مفت لیپ ٹاپ حاصل کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک)تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چند ماہ قبل اعلان کیا تھا کہ لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے تحت اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، جس کے بعد طلباء کو جدید ڈیوائس کا بے تابی سے انتظار ہیں تاہم اب تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔حکومت ہونہار طلباء میں 50,000 جدید ترین لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔چیف منسٹر کے لیپ ٹاپ پروگرام کے تحت طلباء کو 13ویں جنریشن کے کور 7 آئی لیپ ٹاپ ملیں گے، اقلیتی طلبہ اور سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکول کے امتحانات میں بہترین کارکردگی دکھانے والوں کو بھی لیپ ٹاپ سے نوازا جائے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلبا و طالبات کو آن لائن اپلائی نہیں کرنا پڑے گا، بلکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا مرتب کیا جائےگا۔
لیپ ٹاپ اسکیم کے حوالے سے تفصیلات
یونیورسٹی کے 20,000 طلباء، 14,000 کالج کے طلباء، 4,000 ٹیکنیکل اور زرعی کالج کے طلباء اور 2000 میڈیکل اور ڈینٹل کالج کے طلباء میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے۔اسکیم کے لئے کمپیوٹر سائنس، میڈیسن، انجینئرنگ، سائنس، سوشل سائنسز، بزنس، لینگوئجز، ویٹرنری میڈیسن اور ایگریکلچر میں ڈگریاں حاصل کرنے والے طلباء اہل ہیں۔
لیپ ٹاپ اسکیم میں اپلائی کرنے کا طریقہ
وزیراعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ اسکیم 2025 کے لیے طلبا و طالبات کو آن لائن درخواست دینے کی ضرورت نہیں ، بلکہ تعلیمی اداروں کی جانب سے طلبہ کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔
تصدیق شدہ ڈیٹا ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) پنجاب کو جمع کرایا جائے گا، جو منتخب طلباء کی حتمی فہرستیں جاری کرے گا۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: لیپ ٹاپ اسکیم
پڑھیں:
حکومت پاکستان کا عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ
حکومت نے پینسٹھ سال سے زائد عازمین حج کو کرونا ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام عازمین کو حج پرواز سے دس روز قبل ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا ہو گا، دارالحجاج لاہور میں ہفتہ کے سات روز تک ویکسینیشن کی سہولت میسر ہو گی۔ اسی طرح حج پرواز سے قبل عازمین کو موبائل سم، شناخت لاکٹ سمیت دیگر کوائف بھی حاصل کرنا ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے عازمین حج کی ویکسینیشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ وزارت مذہبی امور پاکستان کی جانب سے دارالحجاج لاہور میں اکیس اپریل سے پولیو، گرن توڑ، انفلوئزہ اور کرونا ویکسین لگانے کا آغاز ہو جائیگا۔ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری سکیم کے عازمین حج کیلئے گردن توڑ بخار، انفلوئنزہ اور پولیو کی ویکسینیشن کروانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ دارالحجاج لاہور سے عازمین کو ویکسنیشن کروانے پر پیلے رنگ کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائیگا، جو سفر کے دوران ساتھ رکھنا ہو گا۔ دوسری جانب حکومت نے پینسٹھ سال سے زائد عازمین حج کو کرونا ویکسین لگوانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ تمام عازمین کو حج پرواز سے دس روز قبل ویکسینیشن کارڈ حاصل کرنا ہو گا، دارالحجاج لاہور میں ہفتہ کے سات روز تک ویکسینیشن کی سہولت میسر ہو گی۔ اسی طرح حج پرواز سے قبل عازمین کو موبائل سم، شناخت لاکٹ سمیت دیگر کوائف بھی حاصل کرنا ہوں گے۔