لاہور ہائی کورٹ میں عورت مارچ کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر لاہور کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

جسٹس انوار حسین نے لینا غنی سمیت دیگر کی عورت مارچ سے متعلق توہین عدالت  درخواستوں پر سماعت کی۔ ڈپٹی کمشنر لاہور کی جانب سے عورت مارچ کی اجازت دے دی گئی۔ سرکاری وکیل نے عورت مارچ کی سیکورٹی کے لیے انتظامات سے متعلق خط عدالت میں پیش کردیا۔

خط میں کہا گیا کہ 12 فروری کو عورت مارچ کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ عورت مارچ کے شرکا کو فول پروف سیکورٹی دی جائے۔ لاہور ہائی کورٹ نے عورت مارچ کی اجازت ملنے پر درخواست نمٹا دی۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عورت مارچ کی اجازت

پڑھیں:

سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی کمشنر لاہور سے ملاقات، لہر منصوبے پر تحفظات کا اظہار 

 لاہور( کامرس رپورٹر) سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی سہیل لاشاری سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس ، امجد چوہدری صدر لاہور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری ، چیئر مین خواجہ عمران سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ ،صدر عادل منیر سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ اور سینئر نائب صدر خواجہ عدنان، نائب صدر شہزاد رفیق اور جنرل سیکرٹری بورڈ شہزاد خان کے ہمراہ کمشنر آفس لاہور میں کمشنر لاہور زاہد بن مقصود،ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا،اے سی سٹی رائو بابر علی، سی او ایم سی ایل شاہد کاٹھیا اور ڈی جی وال سٹی کامران علی لاشاری سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے صدر نے لہر منصوبے پر تاجروں کے شدید تحفظات کا اظہار کیا اور واضح کیا کہ حکومتی منصوبے کو تاجروں کی مرضی کے بغیر نافذ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ کمشنر لاہور اور ڈی جی وال سٹی نے یقین دہانی کرائی کہ اس ملاقات کے بعد، سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے کمیٹی اراکین کی رضا مندی کے بغیر کوئی بھی فیصلہ نہیں لیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 16ہوگئی، 25 سے زائد زخمی
  • ضلع جامشورو:مزدا گاڑی کا خوفناک حادثہ،خواتین، بچوں سمیت 14 افراد ہلاک
  • جامشورو حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہوگئی، 30 زخمی
  • عدالت نے نجی کمپنی کو خود سوزی کرنے والے شہری کی بیوا کو 75 لاکھ روپے دینے کی ہدایت کردی 
  • سپریم کورٹ: ججز تبادلہ اور سنیارٹی کیس، لاہور ہائیکورٹ بار کی متفرق درخواست دائر
  • سندھ: سول ججز اور جوڈیشل مجسٹریٹس کی بھرتیوں کا کیس، فیصلہ محفوظ
  • سرکلر روڈ مارکیٹس بورڈ کے وفد کی کمشنر لاہور سے ملاقات، لہر منصوبے پر تحفظات کا اظہار 
  • خلع لینے والی خاتون کو بھی حق مہر لینے کا حقدار قرار دے دیا گیا
  • چوہدری شافع حسین سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت
  • لاہور: سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پابندی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر