Islam Times:
2025-04-22@05:55:55 GMT

ایس یو سی وفد کی ڈی پی او لیہ وسیم گجر سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

دوران ملاقات ضلع لیہ میں قیام امن کیلئے اور عزاداری کے حوالے سے مومنین مسائل اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی، پنجاب بھر اور بالخصوص ضلع لیہ میں ناجائز طور پر مومنین کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا، اسکے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی آڑ میں مومنین پر بننے والے بے بنیاد مقدمات کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو

علامہ عامر عباس ہمدانی کی وفد کے ہمراہ ڈی پی او لیہ وسیم گجر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال 

اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر ڈاکٹر علامہ عامر عباس ہمدانی نے وفد کے ہمراہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لیہ علی وسیم گجر سے ان کے آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں ضلع لیہ کی اہم تنظیمی شخصیات، علمائے کرام، مدارس کے پرنسپل، خطباء اور لائسنس داران موجود تھے۔ جن میں صوبائی جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل جنوبی پنجاب سید نیئر عباس کاظمی ایڈووکیٹ، مولانا ذوالفقار علی حیدری اور دیگر موجود تھے۔ دوران ملاقات ضلع لیہ میں قیام امن کیلئے اور عزاداری کے حوالے سے مومنین کے مسائل اور دیگر اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ پنجاب بھر اور بالخصوص ضلع لیہ میں ناجائز طور پر مومنین کو شیڈول فورتھ میں ڈالنے پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا، اس کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کی آڑ میں مومنین پر بننے والے بے بنیاد مقدمات کے حوالے سے بھی بات کی گئی۔

ڈاکٹر علامہ عامر عباس ہمدانی نے کہا کہ ہم کل بھی فرقہ واریت کے خلاف تھے اور ہم آج بھی فرقہ واریت کے خلاف ہیں، ہم اس ملک کے معزز شہری اور اس ملک کے بانی ہیں، یہی ہمارے قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام محبت ہے، ہم اتحاد اور وحدت کے پیغام کو عام کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ڈی پی او لیہ نے ملاقات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ مکتب تشیع کے شکرگزار ہیں کہ ملک کے امن کی خاطر انہوں نے قربانیاں دی ہیں، ان شاء اللہ تعاون کا یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
 .

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مختلف امور پر تبادلہ خیال کے حوالے سے ضلع لیہ میں

پڑھیں:

اقدام قتل کے مقدمے میں 8ملزمان ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) عدالت نے اقدام قتل کے مقدمے میں 8ملزمان ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری کر دیا ۔ضلع کچہری کے مجسٹریٹ محمد رمضان ڈھڈی نے وسیم سمیت 8 ملزمان کی بریت کا فیصلہ سنایا۔ ملزمان کی طرف سے فیصل اقبال باجوہ ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے ملزمان وسیم، ندیم، لقمان، حمزہ ،لیاقت ،عاصم، احمد اور مدثر کو بری کرنے کا حکم دیا ۔

(جاری ہے)

رائیونڈ پولیس نے محمد ناصر کی مدعیت میں ملزمان کیخلاف اقدام قتل، اراضی پر قبضہ کی کوشش کا مقدمہ درج کیا تھا۔ ملزمان پر سکیورٹی گارڈز مہروز، احمد شیر وغیرہ کو فائرنگ سے زخمی کرنے کا الزام تھا۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ پراسکیوشن ملزمان کیخلاف الزامات کے ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہی، پراسکیوشن کے گواہوں کے بیانات بھی ایک دوسرے سے متضاد ہیں، سپریم کورٹ کے طے شدہ اصولوں کے تحت ملزمان کو سزا دینے کیلئے مواد موجود نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • علامہ راجہ ناصر عباس ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب
  • علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملت کے مخلص و بہادر رہنماء ہیں، علامہ علی حسنین
  • سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری دوسری بار ایم ڈبلیو ایم کے چیئرمین منتخب 
  • ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن میں '' محفل مذاکراہ '' کا انعقاد، بانی اراکین کی شرکت 
  • مجلس وحدت مسلمین کا نیا چیئرمین کون ہوگا ؟؟،ووٹنگ کا عمل شروع 
  • ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 
  • ہم نے فلسطین کی حمایت کو زندہ رکھنا ہے، ہمارے حکمران اور سیاستدان اُمت مسلمہ سے نہیں ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری 
  • اقدام قتل کے مقدمے میں 8ملزمان ناکافی ثبوتوں کی بنیاد پر بری
  • چوہدری شافع حسین سے کینیڈا کے ایکٹنگ ہائی کمشنر کی ملاقات،دوطرفہ تجارت بڑھانے کے امور پر بات چیت
  • چیئرمین سینیٹ کا سینئر صحافی ریذیڈنٹ ایڈیٹر ڈان نیوز عامر وسیم کی خواہر نسبتی کے انتقال پر اظہار تعزیت