اسلام آباد(نیوزڈیسک)پرنس کریم کے انتقال کے بعد پرنس رحیم آغا خان پنجم کو اسماعیلی کمیونٹی کا روحانی پیشوا مقرر کردیا گیا۔اسماعیلی میڈیا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پرنس رحیم پنجم اسماعیلی کمیونٹی کے 50ویں مورثی امام ہیں

انہیں پرنس کریم آغا خان نے روایت کے مطابق نامزد کیا تھا۔12 اکتوبر 1971 کو پیدا ہونے والے شہزادہ رحیم پرنس کریم آغا خان (مرحوم) اور ان کی پہلی بیوی شہزادی سلیمہ کے بڑے بیٹے ہیں۔

انہوں نے فلپس اکیڈمی اینڈور سے تعلیم حاصل کی اور 1995 میں براؤن یونیورسٹی سے تقابلی ادب میں بیچلر آف آرٹس کے ساتھ گریجویشن کیا۔شہزادہ رحیم کے دو بیٹے شہزادہ عرفان (پیدائش 2015) اور شہزادہ سنان (پیدائش 2017) ہیں۔

پرنس رحیم آغا خان ڈویلمپنٹ نیٹ ورک کی بہت سی ایجنسیوں کے بورڈز میں خدمات انجام دے چکے ہیں جبکہ وہ انسٹی ٹیوٹ آف اسماعیلی اسٹڈیز اورکمیونٹی کے سماجی کاموں میں بھی بڑح چڑھ کر حصہ لے چکے ہیں۔اعلامیے کے مطابق پرنس رحیم خاص طور پر AKDN کی ماحولیات کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم کرنے کے حوالے سے فکر مند ہیں۔

انہوں نے AKDN اور اسماعیلی کمیونٹی کے اداروں کے کام پر بھی مسلسل توجہ دی ہے کہ وہ سب سے زیادہ غربت میں رہنے والوں کی ضروریات کو پورا کریں اور تعلیم، تربیت اور انٹرپرائز کے ذریعے ان کے ذریعہ معاش کو بہتر بنانے میں مدد کریں۔شہزادہ رحیم حکومتی اور بین الاقوامی رہنماؤں سے باقاعدگی سے ملاقات کرتے رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اسماعیلی کمیونٹی کمیونٹی کے

پڑھیں:

معیشت بحالی کی جانب گامزن، آرمی چیف کا بھی اہم کردار ہے:عطاء تارڑ

 وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بحالی کی جانب گامزن ہے، وزیراعظم نے معیشت بحال کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، پاک فوج اورایس آئی ایف کا معاشی بہتری میں اہم کردار ہے۔ایسٹر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات عطاء تارڑ نے کہا کہ اپنی لیڈر شپ اورمسلم لیگ ن کی جانب سے پوری کرسچن کمیونٹی کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ میں سب کو فخر سے بتاتا ہوں کہ میں 70 ہزار کرسچن ووٹرز کا نمائندہ ہوں، کرسچن کمیونٹی نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا، احسان کرنے والے محسن کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہیے،  قومی اسمبلی میں بھی کرسچن کمیونٹی کا نمائندہ بن کر بات کرتا ہوں، مستقبل میں بھی کرسچن کمیونٹی کے حق کی بات ہمیشہ کرتا رہوں گا، آپ کے حق کی آواز اٹھاتا رہوں گا۔انہوں نے کہا کہ کرسچن کمیونٹی نے قیام پاکستان میں اہم کردارادا کیا، دنیا کے بہترین فائٹر پائلٹ کرسچن کمیونٹی نے پیدا کیے، دعا ہے یہ گلدستہ ہمیشہ پھلتا پھولتا رہے۔وزیراعظم شہبازشریف نے معیشت بحال کی، معاشی حالات مزید بہتری کی جانب گامزن ہیں، دنیا کے مالیاتی ادارے تعریف کررہے ہیں کہ پاکستانی معیشت بہتر ہوئی ہے، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز بھی پنجاب میں بہترین کام کررہی ہیں، وہ پنجاب میں نئے منصوبے لائیں اور ریکارڈ توڑے۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی معاشی بہتری میں اہم کردار ادا کیا، پاک فوج اورایس آئی ایف کا معاشی بہتری میں اہم کردار ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • 190 ملین پاؤنڈز کیس: اپیلیں مقرر کرنے سے متعلق ڈپٹی رجسٹرار سے پالیسی طلب
  • ملالہ کا پوپ فرانسس کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
  • کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 سال کی عمر میں وفات پا گئے
  • کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کون تھے؟
  • عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس 88 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس انتقال کرگئے
  • عازمین حج کو ویکسین کی  فراہمی آج سے شروع ہو گی 
  • معیشت بحالی کی جانب گامزن، آرمی چیف کا بھی اہم کردار ہے، عطا تارڑ
  • معیشت بحالی کی جانب گامزن، آرمی چیف کا بھی اہم کردار ہے:عطاء تارڑ
  • گلوکار حسین رحیم نے خاموشی سے شادی کرلی