اسلام آباد سے غیرقانونی مقیم افغانیوں سمیت تمام غیر ملکیوں کوواپس بھیجا جائیگا،وزرات داخلہ
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ اسلام آباد سے غیر قانونی مقیم تمام لوگوں کو واپس بھیجا جائیگا یورپ یا دیگر ممالک جانے والوں افغانیوں کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ اٹھایا جائے گا ۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد سے سات سو اکیاسی افغانیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا ہے انہیں طور خم بارڈر کے ذریعے واپس روانہ کیا گیا ہے۔وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یورپ یا دیگر ممالک جانے والوں افغانیوں کو واپس افغانستان نہیں بھیجا جائے گا بلکہ وزرات خارجہ ان کا معاملہ متعلقہ ممالک کے ساتھ معاملہ اٹھائے گی ۔
کراچی: ٹک ٹاک بناتے ٹرین کی ٹکر سے باپ اور بیٹا جاں بحق
واضح رہے کہ پاکستان میں افغان پناہ گزینوں کی موجودگی ایک طویل تاریخ رکھتی ہے افغانستان میں 1979 میں سوویت یونین کے حملے کے بعد لاکھوں افغان پناہ گزین پاکستان آ گئے تھے۔ ان کے آنے کا سلسلہ 1980 کے دہائیوں تک جاری رہا، اور اس کے بعد سے پاکستان نے افغان پناہ گزینوں کو اپنے ملک میں پناہ دی تھی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
پڑھیں:
اسلام آباد سمیت 4 ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ
---فائل فوٹواسلام آباد ہائی کورٹ سمیت چاروں ہائی کورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کا 2 مئی کو ہونے والا اجلاس ری شیڈول کر دیا گیا، یہ اجلاس اب 19 مئی کو ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن 19 مئی کے اجلاس میں بلوچستان، سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کرے گا۔
ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن پشاور اور اسلام آباد ہائی کورٹ میں بھی مستقل چیف جسٹسز کی تعیناتی پر غور کرے گا۔