ذرائع کے مطابق رانا قاسم نون نے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام آزادی کی تحریک میں کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی رانا محمد قاسم نون نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی غیر متزلزل تحریک کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رانا قاسم نون نے ایک پیغام میں کہا کہ پاکستان کی پارلیمان اور عوام آزادی کی تحریک میں کشمیری عوام کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے، مسئلہ کشمیر برصغیر کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا ہے، مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام نے آزادی کے حصول کیلئے گزشتہ 78 برس میں لازوال قربانیاں دی ہیں اور مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں پائیدار امن کا قیام ممکن نہیں۔ رانا محمد قاسم نون نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کی مکمل حمایت کرتا ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کا فوری حل ناگزیر ہے۔ انہوں نے 5 اگست 2019ء کے بھارتی اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے اس دن کشمیری عوام کے بنیادی حقوق پر شب خون مارا، بھارتی اقدامات جمہوری اقدار اور اصولوں کے منافی ہیں۔ چیئرمین کشمیر کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ اپنی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کی قربانیاں تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ محمد قاسم نون نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب مقبوضہ کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پارلیمان، حکومت اور عوام کشمیری عوام کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھیں گے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیری عوام کے کہا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر نے کہا کہ انہوں نے

پڑھیں:

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 

لاہور ( طیبہ بخاری سے ) او آئی سی کے نمائندہ خصوصی برائے جموں و کشمیر، یوسف محمد صالح الدوبی کی قیادت میں ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ  کیا ۔وفد میں او آئی سی اور پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے سینئر حکام کیساتھ ساتھ نمل یونیورسٹی کے نمائندے بھی شامل  تھے ۔

تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران وفد نے مری میں اعلیٰ عسکری حکام سے ملاقات کی۔وفد کومقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری بھارتی مظالم پر تفصیلی بریفنگ  دی گئی۔

وفد نے مظفرآباد میں مہاجر کیمپوں اور ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کشمیری مہاجرین سے ملاقات کی۔وفد نے کشمیری مہاجرین کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

افغان شہریوں کی واپسی، شکایات کے ازالے کیلئے کنٹرول روم قائم

یوسف الدوبی نے حکومتِ پاکستان اور عسکری حکام  دورۂ آزاد کشمیر کو منظم طریقے سے منعقد کروانے پر شکریہ ادا کیا۔

کشمیری اور فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے وفد نے مقبوضہ علاقوں میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف آواز بلند کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فالس فلیگ آپریشن کا مقصد تحریکِ آزادی کشمیر کو بدنام کرنا ہے، مشعال ملک
  • مودی سرکار اور مقبوضہ کشمیر کے حالات
  • نہروں کا مسئلہ رانا ثناکا شرجیل پھر رابطہ ‘ اسحاق دار کی سربراہی میں مذاکراتی کمیٹی بنانے کا فیصلہ 
  •  رانا ثنااللہ کا  شرجیل میمن سے دوبارہ رابطہ، آبی تنازعپر مشاورت کو آگے بڑھانے پر اتفاق
  • او آئی سی کے نمائندہ خصوصی کی قیادت میں اعلیٰ سطحی وفد کا مظفرآباد، آزاد جموں و کشمیر کا دورہ 
  • پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے
  • کشمیری بی جے پی کے کشمیر دشمن ہندوتوا ایجنڈے کے خلاف متحد ہیں، حریت کانفرنس
  • قاسم نون کی او ائی سی کے ایلچی برائے کشمیر سے ملاقات
  • زباں فہمی نمبر245؛کشمیر اور اُردو (حصہ اوّل)
  • جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن و ترقی کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، حریت کانفرنس