میرپورماتھیلو،آئی جی سندھ کا ڈاکوئوں کیخلاف آپریشن جاری رکھنے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
میرپور ماتھیلو(نمائندہ جسارت) آئی جی سندھ پولیس امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے گھوٹکی پہنچ گئے ایس ایس پی گھوٹکی کی آفس میں پریس کانفرنس ، ڈاکوؤں کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن گزشتہ روز ڈسٹرکٹ گھوٹکی کے دورے کے دوران ایس ایس پی گھوٹکی کے آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ کچے میں ڈاکوئوں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور اس دائرہ کار وسیع کیا گیاہے آپریشن کے دوران جدید ٹیکنالوجی کااستعمال کیا جارہاہے ، اور مزید جدید وسائل بروئے کارلائے جائیں گے۔انہوں نے مزید کہاکہ امن امان کی صورتحال بہترہوئی ہے ،گزشتہ برس ریجن میں 35 مغوی ڈاکوئوں کے پاس قید تھے ، اس سال ریجن میں 13مغوی ڈاکوئوں کے پاس قید ہیں ، جنہیں باحفاظت بازیاب کرانے کی کوشش جاری ہے۔آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے مزید کہاکہ ،تھانوں کی تعداد کم کرکے ڈائریکٹ بجٹ دیں گے اور پولیس صحت سمیت بہتر سہولیات مہیا کی جارہی ہیں۔انہوں کہاکہ امن امان کی صورتحال بہتری کی طرف جارہی ہے ،کچے کے تمام علاقوں کو ڈاکوئوں کے چنبے سے آزاد کرائیں گے، لیڈیز پولیس تھانوں میں اضافہ کیا جارہاہے اورجو پولیس کے جوان امن وامان کی صورتحال کو بحال رکھنے میں بہتر کردار ادا کررہے ہیں انہیں شاباس دینے آیا ہوں جبکہ اس موقع پر ڈسٹرکٹ گھوٹکی میں بڑھتی ہوئی لاقانونیت بے امنی کے حوالے سے صحافیوں کے سوالات سے بچنے کے لئے من پسند صحافیوں کو بلایا گیا۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ڈاکوئوں کے کی صورتحال
پڑھیں:
وزیر خزانہ کی آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی
فائل فوٹووفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کو اصلاحات جاری رکھنے کی یقین دہانی کرادی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے آئی ایم ایف کی مینیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جورجیوا سے واشنگٹن میں ملاقات کی۔
عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے موسم بہار اجلاس کی سائیڈلائن پر ہوئی ملاقات میں وزیر خزانہ نے اسٹاف سطح کے معاہدے پر اظہار تشکر کیا۔
وفاقی وزیر نے حکومت پاکستان کی جانب سے کی جانیوالی اصلاحات جاری رکھنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔
انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے آئی ایم ایف سربراہ کو دورہ پاکستان کی دعوت کا بھی اعادہ کیا۔
اس سے پہلے وزیر خزانہ نے نائب صدر انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن ہیلا شیخ روحو سے ملاقات کرکے نجی شعبے کی اصلاحات اور توانائی منتقلی کے شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیر خزانہ نے امریکی کمپنی ڈیلوئٹ کی ٹیم سے بھی ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں اصلاحات، معدنیات کی تلاش اور مارکیٹنگ پر بریفنگ دی۔