پاکستان کے چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
آئی سی س چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں ایک تبدیلی کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، مڈل آرڈر بیٹر طیب طاہر کی جگہ اسپنر سفیان مقیم کو چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سفیان مقیم کو فٹنس ٹیسٹ کے لیے طلب کرلیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے قومی ٹیم کا اعلان، فخر زمان سمیت کن کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟
چیمپیئنز ٹرافی کے اسکواڈ میں صرف ایک فرنٹ لائن اسپنر کو شامل کرنے پر پی سی بی سلیکشن کمیٹی کو تنقید کا سامنا ہے۔ 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ میں 11 فروری تک تبدیلی کی جاسکتی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 31 جنوری کو آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا، جس میں محمد رضوان (کپتان)، سلمان علی آغا (نائب کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، کامران غلام، سعود شکیل، طیب طاہر، افہیم اشرف، خوشدل شاہ، عثمان خان، ابرار احمد، حارث رؤف، محمد حسنین، نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’اتنے نالائق سلیکٹرز نہیں دیکھے‘، چیمپیئنز ٹرافی کے لیے ٹیم سلیکشن پر سابق کھلاڑیوں کی تنقید
پاکستان کرکٹ بورڈ کے پاس اسکواڈ میں کوئی تبدیلی کرنے کے لیے 11 فروری تک کا وقت ہے۔ اس کے بعد، متبادل کھلاڑیوں کو صرف طبی بنیادوں پر ہی ٹیم میں شمولیت کی اجازت دی جائے گی، جو آئی سی سی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی کی منظوری سے مشروط ہوگی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ امکان ایک تبدیلی پاکستان ٹیم سفیان مقیم شمولیت طیب طاہر مقیم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ امکان ایک تبدیلی پاکستان ٹیم سفیان مقیم شمولیت طیب طاہر چیمپیئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ میں
پڑھیں:
ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی: محسن نقوی
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم بھارت نہیں جائے گی۔
قذافی اسٹیڈیم میں خواتین کرکٹ ٹیم سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پاکستان ویمنز ٹیم معاہدے کے مطابق بھارت نہیں جائے گی۔ بھارت میزبان ہے، وہ فیصلہ کرے گا کہ میچ کہاں منعقد کیے جائیں۔
انہوں نے پاکستان کے موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم بھارت کے علاوہ کسی بھی نیوٹرل جگہ پر مقابلہ کرنے کو تیار ہے۔
یہ بیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات پر جاری کشیدگی کے درمیان سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے 19 فروری سے 9 مارچ تک شیڈول آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے پاکستان جانے سے انکار کردیا تھا اور اپنے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے تھے جو اس سے قبل 2023 کے ایشیا کپ میں استعمال کیا گیا تھا۔
کئی ماہ کے مذاکرات کے بعد دونوں بورڈز نے ڈیڈ لاک کو حل کرنے کے لیے ہائبرڈ ماڈل پر اتفاق کیا۔ ای ایس پی این کرک انفو کے مطابق یہ ماڈل بھارت کو پاکستان کی میزبانی میں ہونے والے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے لیے نیوٹرل مقامات پر کھیلنے کی اجازت دیتا ہے۔
اس معاہدے کا اطلاق 2025 میں پاکستان میں ہونے والی مینز چیمپئنز ٹرافی، 2025 میں بھارت میں ہونے والے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ اور 2026 میں بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے مینز ٹی 20 ورلڈ کپ پر ہوگا۔