Jasarat News:
2025-04-22@14:28:20 GMT

ایک کلو چرس کے الزام میں گرفتار ملزمان بری

اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج و ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹ حیدرآباد نے اسپیشل کیس نمبر 232/24 ملزمان ذیشان ولد عابد اور محمد انور ولد شیر خان کے وکیل بلال راجپوت ایڈووکیٹ کے دلائل سننے کے بعد دونوں ملزمان کو ایک کلو سے زائد چرس رکھنے کے الزام میں بری کرنے کا فیصلہ سنایا ہے، دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ اے سیکشن میں ایف آئی آر نمبر 334 آف 2024 کے تحت الزام تھا کہ ان ملزمان سے ایک کلو دس گرام چرس برآمد ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!

ٹاپ ٹرینڈنگ اسمارٹ فونز کی فہرست میں سات ماہ تک سرِ فہرست رہنے والے سام سنگ گلیکسی اے 56 کی نمبر ون پوزیشن سام سنگ گلیکسی ایم 56  فائیو جی نے لے لی۔ اس ہفتے کی جاری ہونے والی فہرست میں متعدد نئے فون شامل ہوئے ہیں۔

گزشتہ ہفتے ٹرینڈنگ میں رہنے والے اسمارٹ فونز کی جاری کی گئی فہرست درج ذیل ہے:

فہرست کے مطابق پہلی پوزیشن پر سام سنگ گلیکسی ایم 56 فائیو جی (نئی انٹری) نے قبضہ جما لیا ہے جبکہ دوسرے نمبر پر ون پلس 13 ٹی 5 جی (نئی انٹری) موجود ہے۔

سام سنگ گلیکسی اے 56 تیسرے، سام سنگ گلیکسی ایس 25 الٹرا چوتھے، شیاؤمی پوکو ایکس 7 پرو پانچویں، ایپل آئی فون 16 پرو میکس چھٹے اور سام سنگ گلیکسی اے 36 ساتویں نمبرپر موجود ہیں۔

آنر پاور فائیو جی آٹھویں (نئی انٹری)، اوپو فائنڈ ایکس 8 الٹرا نویں اور 10 ویں نمبر پر گوگل پکسل 9 اے (نئی انٹری) براجمان ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: شہریوں کا اے ایس آئی پر مبینہ تشدد، ملزمان گرفتار
  • کراچی: سوٹ کیس سے لاش ملنے کا معمہ حل، قاتل قریبی خاتون دوست نکلی
  • مانسہرہ: ریچھ کے بچے کی اسمگلنگ ناکام، ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی: ہنی ٹریپ گینگ کے 16 ملزمان گرفتار
  • پنجاب میں ہنی ٹریپ میں ملوث دو بڑے گینگز گرفتار
  • سندھ میں کچے کے علاقے سے اغوا کسٹم اہلکار بازیاب
  • سام سنگ کا نیا اسمارٹ فون آتے ہی چھا گیا!
  • ہنگو میں پولیس سرچ اینڈ سٹرائیک آپرپشن ,4 ملزمان سمیت 21 مشتبہ افراد کو گرفتار
  • پاکپتن: لڑکی کیساتھ مبینہ زیادتی، ملزمان گرفتار
  • حیدرآباد انڈیا میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف انسانی سروں کا سمندر امڈ پڑا