کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ضرور پورا ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 6th, February 2025 GMT
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب کی وزیراعلی مریم نواز نے یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر لاہور کے لبرٹی چوک پر منعقدہ تقریب میں کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ایک دن ضرور پورا ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر لبرٹی چوک پر ہونے والی تقریب میں شرکت، جہاں شمعیں روشن کی گئیں، شہدائے کشمیر کے لیے دعائے مغفرت کی اور حکومت پنجاب نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خصوصی ملی نغمہ “ہم کو کشمیر سے پیار ہے” بھی جاری کر دیا۔وزیراعلی مریم نواز شریف نے لبرٹی چوک میں شمع آزادی روشن کی اور شہدائے کشمیر کی یادگار پر پھول رکھ کر نذرانہ عقیدت پیش کیا، تقریب میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے علامتی خاموشی اختیار کی گئی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صحافیوں سے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ ملک میں آبادی بڑھ چکی ہے، سڑکیں چھوٹی ہو چکی ہیں اسی وجہ سے تجاوزات کے خلاف آپریشن ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کی پہلے بھی بہت کالیں آئیں جنہیں عوام نے مسترد کر دیا، جلاؤ گھیراؤ کی سیاست کو عوام نے رد کر دیا ہوا ہے۔یوم یک جہتی کشمیر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میری رگوں میں کشمیری خون دوڑتا ہے، کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ اللہ تعالی ایک دن سچ کر کے دکھائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مریم نواز کشمیر کے کہا کہ
پڑھیں:
زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے۔
ارتھ ڈے (Earth Day) پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ زمین کے تحفظ کیلئے ہمیں قدرتی وسائل اور درختوں کو بچانا ہے، زمین کو محفوظ بنانے کیلئےآلودگی اور موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت قدرتی مسکن کی حفاظت کے مشن میں سب سے آگے ہے، حکومت پنجاب نے زمینی ماحولیاتی تحفظ کو اپنی پالیسی کا مرکزی حصہ بنایا ہے، زمین کے تحفظ کیلئے سرسبز پنجاب مہم کے تحت لاکھوں درخت لگائے جا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں پاکستان کی پہلی سمارٹ انوائرمنٹ فورس قائم کر دی گئی ہے، کارخانوں کی نگرانی کی جا رہی ہے، فصلوں کی باقیات جلانے کی روک تھام کیلئے سپر سیڈر دیئے جا رہے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پنجاب نے پاکستان کی پہلی جامع کلائمیٹ پالیسی متعارف کرائی ہے، صنعتی آلودگی پر قابو پانے کیلئے خودکار مانیٹرنگ سسٹم لا رہے ہیں، مل جل کر اپنی زمین کو بہتراور سرسبز بنانے کا عزم کرتے ہیں۔
Post Views: 2