حیدرآباد / ٹنڈوجام /جیکب آباد/ میرپور ماتھیلو/ ماتلی/ٹنڈوآدم / سکھر / نوابشاہ /خیرپور/ ٹنڈو محمد خان /محرابپور/ میرپورخاص /بدین / مٹیاری /پڈعیدن /دھابیجی / سنجھورو / نوشہرو فیروز / کندھکوٹ (نمائندگان جسارت )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کی کال پر ملک کی دیگر اضلاع کی طرح جماعت اسلامی ضلع جیکب آباد کے ضلعی ہیڈ کوارٹر جیکب آباد شہر میں بھی جماعت اسلامی ضلع کی جانب سے ضلعی امیر ابوبکر سومرو ،نائب امراء علامہ محمد حنیف کھوسو، عبدالصمد کٹبار کی قیادت میں دفتر جماعت اسلامی سے پریس کلب تک کشمیری عوام سے اظھار یکجہتی کے طور پر ” یوم یکجہتی کشمیر ” ریلی کا اہتمام کیا گیا.

ریلی دفتر جماعت اسلامی سے قائداعظم روڈ، ڈی سی چوک ،پریس کلب روڈ سے فلگ شگاف نعرے “کشمیریوں سے رشتہ کیا لاالہ اللہ، کشمیر بنے گا پاکستان، بھارتی درندگی مردہ باد، بھارت کا ایک علاج الجھاد الجھاد” لگاتے ہوئی جب پریس کلب پہنچی تو یقیناً جلسہ عام کا منظر پیش کرنے لگی. ریلی کے شرکاء جس میں ضلع بھر سے جماعت اسلامی کے کارکناں کے ساتھ عام شہریوں نے بھی اپنے کشمیری عوام سے والہانہ اظہار محبت کے جذبے کے تحت بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر ضلعی امیر ابوبکر سومرو ، عبدالصمد کٹبار ، ھدایت اللہ رند اور علامہ محمد حنیف کھوسو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ وادی کشمیر کے عوام مطمئن رہیں کہ جب تک ہماری جان میں جان ہے، جماعت اسلامی ہر جگہ اپنے بھائیوں، بہنوں، بیٹیون، بیٹوں، جوان، بزرگوں سے ان کی بھارتی تسلط سے آزادی تک ہر قسم کا تعاون کرتے رہیں گے. ان کا کہنا تھا کہ اقوام عالم اور انسانی حقوق کے علمبردار کہاں چلے گئے ہیں جبکہ وہ تو جانوروں اور پرندوں کے حقوق کے نہ فقط باتیں کرتے ہوئے نہیں تھکتے ہیں بلکہ ان کے لیے سب کچھ کر گزرتے ہوئے نظر آتے ہیں. رہنماؤں کا کہنا تھا سید ابوالاعلیٰ مودودی رحہ کی یہ بات سو فیصد درست ہے کہ بھارت مذاکرات سے نہیں بلکہ جھاد سے مقبوضہ کشمیر چھوڑے گا. ماتلی میونسپل کمیٹی کی جانب سے کشمیر ڈے پر کشمیر بنے کا پاکستان ریلی نکالی گئی ریلی کی قیادت چیف مونسپل آفیسر عتیق قائم خانی اور انجینئر عبد الرزاق ہالپوٹہ نی کی ریلی میں شہریوں اور میونسپل اسٹاف بڑی تعداد میں۔ شرکت کی۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر میرپور ماتھیلو میں ضلعی انتظامیہ و سیاسی سماجی رہنماؤں کی جانب سے الگ الگ ریلیوں کا انعقاد ، کشمیر بنے گا پاکستان کے فلگ شگاف نعرے ، تفصیلات کے مطابق پانچ فروری یوم یک جہتی کشمیر کے موقع پر ملک بھر کے دیگر شھرون کی طرح میرپور ماتھیلو میں بھی مختلف سیاسی سماجی رہنماؤں کی جانب سے الگ الگ ریلیوں کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پرنسپل گورنمنٹ بوائز ہائی سکول غلام سرور کھوکھر ، اے سی میرپور ماتھیلو بابر علی ، تعلقہ ایجوکیشن افسر قاضی لطف اللہ کلوڑ قومی امن کمیٹی کے رہنما اصغر مجاھد مہر ، سعد اللہ کورائی ، و دیگر کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے ہم بڑے خوش نصیب ہیں جو آزاد فزا میں سانس لے رہے ہیں ، انشاء اللہ کشمیری بھائی اپنی جدوجہد میں جلد کامیاب ہونگے جبکہ ریلی میں بھارتی جارحیت اور مظالم کے خلاف نعرے بلند کئے گئے اور دنیا بھر کو بھارت کے مکروہ چہرے سے آگاہ کیا گیا۔ 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر جماعت اسلامی ٹنڈوآدم کی جانب سے پریس کلب کے سامنے کشمیری مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے نائب امیر جماعت اسلامی سندھ افضال احمد آرائیں کی قیادت میں مظاہرہ کیا گیا اس موقع مظاہرین نے ہاتھوں میں جھنڈے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیر کی جدو جہد آزادی کی حمایت اور بھارتی فوج کے مظالم کے اور غاصبانہ قبضے کے خلاف نعرے درج تھے اس موقع پر نائب امیر جماعت اسلامی سندھ افضال احمد آرائیں ، مقامی امیر سید عریف اللہ نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح رح نے فرمایا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہہ رگ ہے اور کشمیر کی آزادی سے ہی پاکستان کی تکمیل ممکن ہے پاکستان کے لہلہاتے کھیت کھلیان زرخیز زمینیں کشمیر سے آنے والے پانی سے ہی سیراب ہوتی ہیں بھارت کی آٹھ لاکھ فوج کشمیری مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیمیں اور اقوام متحدہ خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں مسلم حکمرانوں کا رول بھی مایوس کن ہے انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی میں لاکھوں کشمیری مسلمان جام شہادت نوش کرچکے ہیں مگر انکے جذبہ حریت میں کمی نہیں آئی ان شہیدوں کا لہو رنگ لائے گا اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر کشمیر سب سے پرانا حل طلب مسئلہ ہے جو اقوام متحدہ کا منہ چڑا رہا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمران بھی کشمیریوں کا نقطئہ نگاہ پیش کرنے سے قاصر ہیں انہیں ہندوستان کی درندگی نظر نہیں آتی وہ آلو پیاز کی تجارت کیلئے مسئلہ کشمیر کو یکسر نظر انداز کررہے ہیں انکے نزدیک سبزیوں کی تجارت انسان خون سے زیادہ عزیز ہوچکی ہے اور مسئلہ کشمیر کو سرد خانے میں ڈال دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم مظلوم کشمیری مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر ہندوستان کی سفاکی و بربریت پر اٹھ کھڑے ہوں مسلمانوں خواتین کی لٹی عصمتوں ، بہتے خون اور نسل کشی کے خلاف آواز بلند کریں۔

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: یوم یکجہتی کشمیر میرپور ماتھیلو جماعت اسلامی کی جانب سے کرتے ہوئے کشمیر کے پریس کلب کیا گیا کہا کہ

پڑھیں:

جماعت اسلامی کی پرامن غزہ مارچ کی یقین دہانی، فیض آباد کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) جماعت اسلامی کی فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے پر امن غزہ مارچ کرنے کی یقین دہانی پر فیض آباد انٹرچینج کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی نے ایکسپریس وے پر پرامن مارچ کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد فیض آباد کو عام ٹریفک کے لئے کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق رابطہ سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر رہی تاہم جماعت اسلامی کی پرامن احتجاج کی یقین دہانی کے بعد ہیوی مشینری کی مدد سے تمام کنٹینرز ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب وفاقی دارالحکومت میں ریڈزون کے داخلی راستوں پر سکیورٹی تاحال انتہائی سخت ہے، ڈی چوک، سرینا چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، ریڈ زون کے داخلی و خارجی راستوں پر خار دار تاریں اور بیرئیرز لگا دیے گئے ہیں اور وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی غیر قانونی اجتماع پر پابندی ہے۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات ہیں لہٰذا شہری سری نگر ہائی وے سے منسلک سروس روڈ کا استعمال کریں 
ٹریفک پولیس کے مطابق بلیو ایریا، سیکٹر ایف 6، ایف 7 کے لئے ایچ 8 انڈر پاس استعمال کیا جائے، سیکٹر آئی اور ایچ کے لئے راولپنڈی پشاور روڈ، آئی جے پی روڈ سے سروس روڈ استعمال کریں۔
مختلف شہروں سے جماعت اسلامی کے قافلے غزہ مارچ میں شرکت کے لئے اسلام آباد کی جانب رواں دواں ہیں اور راستوں کی بندش کے حوالے سے سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی اسلام آباد عامر بلوچ کا کہنا ہے کہ مارچ کا مقصد غزہ کے مظلوموں سے اظہار یکجہتی کرنا ہے، راستوں کی بندش ہمارے حوصلے پست نہیں کر سکتی۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
اس حوالے سے جماعت اسلامی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں وفاقی وزرا سے آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے، جماعت اسلامی کا فلسطین سے اظہار یکجہتی مار چ پرامن ہو گا، حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو۔
رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھاکہ حکومت آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین ریلی روکنے سے اجتناب کرے، فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئی نوگوایریا نہ بنایا جائے۔لیاقت بلوچ کا کہنا تھاکہ کویت کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان پوری امت کی ترجمانی ہے۔

سکردو کا فلائٹ آپریشن بحال، گلگت کی آج بھی 4 پروازیں منسوخ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، 24 اپریل کو مینارِ پاکستان پر جلسہ ہوگا، مولانا فضل الرحمان
  • لاہور، جماعت اہلحدیث کی غزہ کے مظلوموں کے حق میں ریلی
  • حافظ نعیم کا فلسطینیوں سے یکجہتی کیلئے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کا اعلان
  • جماعت اسلامی کی پرامن غزہ مارچ کی یقین دہانی، فیض آباد کو ٹریفک کیلئے کھولنے کا فیصلہ
  • جماعت اسلامی کا یکجہتی فلسطین مارچ، اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون سیل
  • وفاقی دارالحکومت میں ’یکجہتی فلسطین مارچ‘، سیکیورٹی ہائی الرٹ، ریڈ زون جانیوالے راستے سیل کردیے گئے
  • اسلام آباد میں ریڈزون کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا، حکومت کا جماعت اسلامی سے رابطہ
  • حکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی مارچ کو روکے: لیاقت بلوچ
  • اہل فلسطین سے اظہارِ یکجہتی، اسلامی جمعیت طلبہ کا خیبر پختونخوا میں یوم سیاہ
  • جماعت اسلامی کا غزہ میں جاری مظالم کیخلاف 26 اپریل کو ہڑتال کا اعلان